لاتور ڈیویژنل مقابلے میں نمایاں کارکردگی کے بعد چاروں لڑکیوںکو اگلے مرحلے کیلئے منتخب کیا گیا، اساتذہ میں خوشی.
طالبات اپنا جیتا ہوا میڈل دکھاتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این
تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں اپنی پہچان بنانے والے ثنا اردو ہائی اسکول ناندیڑ کے ۴؍ باصلاحیت طلبہ نے ایک اور کامیابی حاصل کی ہے۔ انہیں ریاستی سطح کے رائفل شوٹنگ مقابلے کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔
ان چاروں نے لاتور ڈیویژنل لیول رائفل شوٹنگ چیمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی دکھائی جس کے بعد انہیں اگلے مرحلے کیلئے منتخب کیا گیا۔ یہ مقابلہ ۱۳؍ اور ۱۴؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء کو لاتور میں منعقد ہوا تھا۔ منتخب طلبہ کے نام طہورہ فیروز خان (انڈر ۱۷؍، پیٹ سائٹ شوٹنگ) آمنہ فردوس شیخ (انڈر ۱۹؍ پیپ سائٹ شوٹنگ)، مرزا شیزا توفیق بیگ( انڈر ۱۴؍ پستول شوٹنگ) اور تحریم فاطمہ ضیاء الدین سید( اوپن سائٹ رائفل شوٹنگ) ہیں۔ ان طالبات نے یہ شاندار کامیابی پی ٹی ٹیچر محمد نجیب الدین کی رہنمائی کی بدولت حاصل کی۔اس کامیابی پر اسکول کے صدر، سیکریٹری، پرنسپل اور تمام اساتذہ نے طالبات کو مبارکباد اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات پیش کیں۔