Inquilab Logo

ناندیڑ: انڈر گراؤنڈ بریجوں میں پانی جمع ہونے سے مشکلیں

Updated: July 26, 2022, 12:19 AM IST | Zaid A Khan | nanded

ناندیڑ میں ایک مرتبہ پھر زوردار بارش کاسلسلہ شروع ہوگیاہے ۔گزشتہ۲؍ دنوں کے دوران زوردار بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔بارش کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر نشیبی علاقوںمیں پانی جمع ہونے لگا ہے

A truck stuck in an underground bridge
انڈرگراؤنڈ بریج میںپھنسا ہوا ٹرک

:ناندیڑ میں ایک مرتبہ پھر زوردار بارش کاسلسلہ شروع ہوگیاہے ۔گزشتہ۲؍ دنوں  کے دوران  زوردار بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔بارش کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر نشیبی علاقوںمیں پانی جمع ہونے لگا ہے اور لوگوں کی مشکلیں بڑھنے لگی  ہیں۔محکمہ موسمیات کی جانب سے۲؍ دن قبل ہی بھاری بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔سنیچر اور  اتوار کو لگاتار بارش کی وجہ سے ریلوے انڈ ر گراؤنڈ بریجوں میں پانی جمع ہوگیا۔بتا دیں کہ ایسے شہرمیں تین مقامات پر بریج تعمیر کئے گئے ہیں ۔جیسے ہی زوردار بارش ہوتی ہے تینوں مقامات کے انڈر گراؤنڈ بریجوں میں پانی جمع ہوجاتاہے اور انہیں ٹریفک کیلئے بند کرنا پڑتاہے ۔نتیجتاً ان راستوں سے گزرنے والے افراد کو لمبا فاصلہ طے کرکے متبادل راستہ اپنانا پڑتاہے ۔بار بار انڈر گراؤنڈ بریج میں پانی جمع ہونے سے لوگ کافی پریشان  ہیں۔مال ٹیکڑی انڈر گراؤنڈ بریج میں گزشتہ روز ایسے ہی پانی بھر گیا۔وہاں سے ایک ٹریکٹر گزر رہاتھا ۔ٹریکٹر کے ڈرایئور کو پانی کی گہرائی کا اندازہ نہیں  ہوسکا اور اس انڈر گراؤنڈ بریج کو پار کرنے کیلئے  اس نےٹریکٹر کو پانی میں اتار دیا۔ اس  کےبعد ٹریکٹر وہی پر پھنس گیا تھا ۔کافی مشکل کے بعد ایک دوسرے ٹریکٹر کو مخالف سمت سے لگاکر اس پھنسے ہوئے ٹریکٹر کو نکالنا پڑا ۔انڈر گراؤنڈ بریج میں پانی جمع ہورہاہے ۔اس پانی کو پمپنگ کی مدد سے نکالا جاسکتاہے لیکن میونسپل انتظامیہ کے پاس اس کا کوئی انتظام نہیں ہے ۔جس کی وجہ سے لوگ یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ بار بار سڑک بند کرنے کی وجہ سے پیش آرہے مسائل کو حل کرنے کیلئے پانی کی پمپنگ کے لئے کوئی مستقل سسٹم نصب کیا جائے ،تاکہ جیسے ہی پانی جمع ہونے لگے فوری پمپنگ کی مدد سے اسے نکالا جاسکے ۔

nanded Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK