• Mon, 10 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ناندیڑ: امید پورٹل رجسٹریشن کے متعلق رہنمائی کیلئے ورکشاپ کاکامیاب انعقاد

Updated: November 10, 2025, 4:51 PM IST | ZA Khan | Nanded

تحفظ اوقاف کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کمیٹی کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں ضلع بھر کےسی ایس سی سینٹر اور ملٹی سروس پرووائیڈرس کی شرکت۔

The picture shows the participants of the mentoring workshop held in Nanded. Photo: Inqilab
تصویر میں ناندیڑ میں منعقدہ رہنمائی ورکشاپ کے شرکاء دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر:انقلاب
تحفظ اوقاف آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ناندیڑ کی جانب سے امید پورٹل رجسٹریشن  کے موضوع پر ایک خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شہر اور ضلع بھر سے ذمہ داران، سی ایس سی سینٹر آپریٹرز اور ملٹی سروس پرووائیڈرس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ورکشاپ کی صدارت مفتی ایوب قاسمی اور مفتی ہارون نظامی نے فرمائی۔
اس موقع پر محمد معتصم انصاری (ضلع وقف آفیسر، ناندیڑ) نے تمام شرکاء کو امید پورٹل پر رجسٹریشن کے مکمل طریقۂ کار سے واقف کراتے ہوئے مرحلہ وار رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے وقف اداروں کے ڈیجیٹائزیشن ، درست اندراج، مطلوب دستاویزات اور آن لائن اپڈیٹ کے طریقوں پر تفصیلی پریزنٹیشن پیش کیا۔اختتام پر ضلع وقف آفیسرمحمد معتصم انصاری اور دیگلور سے تشریف لانے والے حاجی یوسف کا شال پوشی و مومنٹو دے کر خصوصی استقبال کیا گیا۔
واضح رہے کہ دیگلور کے حاجی یوسف نے امید پورٹل میں اوقافی جائیدادوں کے رجسٹریشن کے حوالے سے نمایاں خدما انجام دیتے ہوئے دیگلور کے سو سے زائد اوقافی جائیدادوں کامیاب رجسٹریشن کروایا ہے ۔ان کی اسی خدمات کے اعتراف میں ان کی گلپوشی کی گئی تاکہ قوم کے دیگر افراد بھی ان کی خدمات سے تحریک حاصل کریں اور اور اپنے اپنے علاقوں میں اوقافی جائیدادوں کے کامیاب رجسٹریشن کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے آگے آئیں ۔واضح رہے کہ وقف پورٹل امید پر اوقافی جائیدادوں کے رجسٹریشن کےلئے۵؍ دسمبر تک مہلت دی گئی  ہے ۔اس ضمن میں کہا گیا کہ نہایت کم وقت میں تمام ہی اوقاف املاک کا کامیابی کے ساتھ رجسٹریشن ہونا ایک بڑا چیلنجنگ کام ہے یہ کام اسی وقت مکمل ہوسکتاہے جب قوم کے باصلاحیت اور تعلیم یافتہ نوجوان آگے آکر اپنے اپنے علاقے کی اوقافی جائدادوں کے رجسٹریشن کی فکر کریں ۔ورکشاپ کے کامیاب انعقاد میں ایڈوکیٹ طلحہ، ایڈوکیٹ نصیر فاروق، محمد عظیم اور قاضی جمال نے اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK