امریکی خلائی ادارے ناسا کے محققین کے مطابق، وینزویلا میں ۲۴؍ جون کو آنے والے دو طاقتور زلزلوں کے نتیجے میں تقریباً۵۸؍ ہزار ۸۷۰؍ عمارتیں یا تو تباہ ہو گئیں یا انہیں شدید نقصان پہنچا۔
EPAPER
Updated: July 01, 2026, 2:11 PM IST | Washington
امریکی خلائی ادارے ناسا کے محققین کے مطابق، وینزویلا میں ۲۴؍ جون کو آنے والے دو طاقتور زلزلوں کے نتیجے میں تقریباً۵۸؍ ہزار ۸۷۰؍ عمارتیں یا تو تباہ ہو گئیں یا انہیں شدید نقصان پہنچا۔
امریکی خلائی ادارے ناسا کے محققین کے مطابق، وینزویلا میں ۲۴؍ جون کو آنے والے دو طاقتور زلزلوں کے نتیجے میں تقریباً۵۸؍ ہزار ۸۷۰؍ عمارتیں یا تو تباہ ہو گئیں یا انہیں شدید نقصان پہنچا۔ یہ اندازہ اب تک جاری کئے گئے سرکاری اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ رپورٹ اوریگن اسٹیٹ یونیورسٹی کے محققین کوری شیر اور جیمن وان ڈین ہوک نے یورپی خلائی ایجنسی (ESA) کے Sentinel-1 سییٹلائٹ ریڈار سے۲۵؍ جون کو حاصل کئے گئے ڈیٹا کی بنیاد پر تیار کی۔ رپورٹ کے مطابق، ’’متاثرہ علاقے میں تقریباً۵۸؍ ہزار ۸۷۰؍ عمارتوں کے نقصان یا تباہ ہونے کا امکان ہے۔ ‘‘ محققین نے واضح کیا کہ یہ ایک فوری اور ابتدائی جائزہ ہے، جو سیٹیلائٹ تصاویر میں زمین کی سطح پر اچانک آنے والی تبدیلیوں کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے، جو عمارتوں کے نقصان کی نشاندہی کرتی ہیں۔ تاہم، اس کی زمینی سطح پر تصدیق ابھی نہیں ہوئی، اس لئے اسے ابتدائی تخمینہ سمجھا جانا چاہئے۔
یہ بھی پڑھئے: یورپ کی شدید گرمی سیکڑوں اضافی اموات کی ذمہ دار ہو سکتی ہے: ڈبلیو ایچ او
اس کے برعکس، وینزویلا کی حکومت کی تازہ ترین سرکاری رپورٹ جو پیر کے روز قومی اسمبلی کے صدر خورخے روڈریگیز نے پیش کی، میں بتایا گیا کہ۸۵۵؍ عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں سے۱۸۹؍ مکمل طور پر منہدم ہو گئیں۔ خورخے روڈریگیز کے مطابق، مسلسل آنے والے دونوں زلزلوں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار ۷۱۹؍ہو گئی ہے جبکہ۵۰۳۴؍افراد زخمی ہوئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق، ۲۴؍جون کو وینزویلا میں ۳۹؍سیکنڈ کے وقفے سے دو شدید زلزلے آئے۔ ان میں سے ایک کی شدت۷ء۲؍ جبکہ دوسرے کی شدتو۷ء۵؍ ریکارڈ کی گئی۔ شدت۷ء۵؍ کا زلزلہ یاراکوئے (Yaracuy) ریاست کے شہر یومارے (Yumare) سے تقریباً۲۳؍کلومیٹر جنوب مشرق میں آیا، جبکہ شدت۷ء۲؍ کا زلزلہ اسی ریاست کے شہر سان فیلیپ (San Felipe) سے تقریباً۲۳ء۹؍ کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔