Inquilab Logo

ناسک: ووٹروں کی انگلیوں پر لگانے کیلئے۱ء۳۰؍ لاکھ لیٹر سیاہی درکار

Updated: April 13, 2024, 4:34 PM IST | Nashik

ضلع کے ۴؍ ہزا ر ۸؍ سو پولنگ بوتھوں پر مجموعی طور پر ۴۷؍ لاکھ ۵۰؍ ہزار ووٹر اپنے حق کا استعمال کریں گے۔

English is the symbol of democracy in ink (file photo)
انگلی پر سیاہی جمہوریت کی علامت ہے ( فائل فوٹو)

انتخابی عمل میں بہت سارے لوازمات اور اسباب لازمی طور سے درکار ہوتے ہیں۔ ان کے بغیر انتخابی عمل پورا نہیں ہوسکتا۔ان اسباب ووسائل میں ’سیاہی ‘بھی شامل ہے جو انتخابی عمل میں حصہ لینے والے رائے دہندہ کی اُنگلی پر بطور نشانی لگائی جاتی ہے۔اُنگلی کے ناخن پر لگی سیاہی(اِنک ) بظاہر ایک لکیر ہوتی ہے۔ایک اُنگلی پرلگنے والی سیاسی کی صحیح پیمائش یا ناپ تول مشکل عمل ہے لیکن لاکھوں رائے دہندگان کی اُنگلیوں پرلگائی جانے والی ’سیاہی‘کی اصل مقدار جب سامنے آتی ہے تو سوچنے سمجھنے والوں کیلئے قابل توجہ نکتہ ضرور بن جاتی ہے۔
  اِس وقت ضلع ناسک میں ۴۷؍لاکھ ۵۰؍ہزار رائے دہندگان ہیں۔ان میں ۳؍لاکھ ۳۲؍ہزار ۴۲۱؍رائے دہندگان ایسے ہیں جو اِس پارلیمانی الیکشن میں پہلی مرتبہ حق رائے دہی کااستعمال کریں گے۔ان رائے دہندگان کیلئے ایک لاکھ ۳۰؍ہزار ۶۱۰؍ ملی لیٹر سیاہی لگے گی۔ملی لیٹرکولیٹرمیں منتقل کرتے ہی ۱۳۰ء۶۱؍لیٹرسیاہی ہوتی ہے۔ڈسٹرکٹ الیکشن آفس سے جاری معلومات کے مطابق ناسک کے پارلیمانی حلقوں میں ۴؍ ہزار ۸؍سوپولنگ مراکز بنیں گے۔ہر پولنگ بوتھ پرسیاہی دستیاب ہوگی۔ ۱۳؍ ہزار ۶۵؍بوتلیں سیاہی کی منگوائی گئی ہیں۔واضح رہیکہ انتخابی عمل میں استعمال ہونے والی سیاہی میسور( کرناٹک) میں تیار کی جاتی ہے۔یہیں سے پورے ملک میں فراہم کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ ناسک کے پارلیمانی حلقوں میں ۲۰؍مئی کو ووٹنگ ہوگی۔
 انتخابی عمل کیلئے جاری تیاریوں کے سلسلے میں ملی معلومات کے مطابق آئندہ ۲۲؍،۲۳؍اور ۲۴؍اپریل کو مقامی سطح پرٹریننگ کیمپ کا انعقاد عمل میں آرہاہے۔ اس ٹریننگ کیمپ میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق انتخابی عمل کی تکمیل کیلئے عارضی طور سے نامزدافسران وملازمین کوٹریننگ دی جائے گی۔نتن سدگیر(اسسٹنٹ الیکٹورل آفیسر)نے کہا کہ مالیگائوں سینٹرل اور مالیگائوں آئوٹر حلقے کے پولنگ بوتھوں پر کام کرنے والے افسران وملازمین کیلئے پہلے اور دوسرے مرحلے کی تربیت پوری ہوچکی ہے۔ضلعی محکمہ انتخابات سے ملنے والی ہدایات کے مطابق اگلے مراحل کی ٹریننگ کے انتظامات بھی کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ڈیوٹی کیلئے منتخب سبھی افسران وملازمین وقت کی پابندی کے ساتھ ٹریننگ سیشن پورا کریں۔غیر حاضر قطعی نہ رہیں بصورت دیگر تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK