Inquilab Logo

قومی بے روزگار دن ، جگہ جگہ احتجاج ،نوکریاں دینےکا مطالبہ

Updated: September 18, 2021, 7:49 AM IST | new Delhi

یوتھ کانگریس نے وزیر اعظم مودی کی سالگرہ کے موقع پر مختلف شہروں میں احتجاج کیا، نوجوانوں نے کہیں پکوڑے تل کر تو کہیں جوتے پالش کرکےناراضگی کا اظہار کیا، بنگلور میںکئی فٹ طویل بینر بناکر احتجاج کیا گیا

Youth Congress workers protested in several places in Delhi. Police had to set up barricades to stop them:Picture:PTI
یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے دہلی میں کئی مقامات پر احتجاج کیا ۔ پولیس کو انہیں روکنے کیلئے بیریکیڈس لگانے پڑے تصویرپی ٹی آئی

 ملک میں بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف یوتھ کانگریس نے گزشتہ کچھ برسوں سے احتجاج کا انوکھا طریقہ نکالا ہے۔   اس نے  وزیر اعظم مودی کی سالگرہ کو ہی قومی یوم بے روزگار  کے طور پر منانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ جمعہ کو وزیر اعظم کی سالگرہ کے موقع پر یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے زبردست احتجاج کرتے ہوئے کئی مقامات پر دھرنا دیا ۔پارٹی کے نوجوان کارکنوں نے’’ مودی تیرے راج میں کٹورا آیا ہاتھ میں‘‘ اور انڈین یوتھ کانگریس زندہ باد جیسے نعرے لگائے۔ ساتھ ہی نوکریاں دینے کا مطالبہ ایک مرتبہ پھر دہرایا گیا۔ دہلی یوتھ کانگریس نےکہا کہ `آج وزیر اعظم نریندر مودی کا جنم دن ہے۔ اس کو ہم قومی یوم بے روزگاری کے طور پر منا رہے ہیں۔۲۰۱۴ءمیں جب مودی جی اقتدار میں آئے  تھے تو انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ نوجوانوں کو ہر سال دو کروڑ نوکریاں دی جائیں گی۔ `بدقسمتی سے جب سے یہ سرکار بنی ہے نوجوان سب سے زیادہ پس رہے ہیں۔ یہ لوگ روزگار دینے کے بجائے چھیننے کا کام کر رہے ہیں۔ عام لوگ پریشان ہیں۔ آپ ہمارے تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کی حالت دیکھیں؟ غرض ہر ایک طبقہ آج پریشان ہے۔اسی لئے اب وقت آگیا ہے کہ  `اس نکمی سرکار کو تبدیل کیا جائے ۔
  یوتھ کانگریس کے مطابق ملک میں آٹو موبائل انڈسٹری پٹری سے اتر رہی ہے، مینو فیکچرنگ کا شعبہ ختم ہو رہا ہے، کئی اہم صنعتیں متاثر ہیں لیکن  حکومت کے پاس امبانی اور اڈانی  کے لئے تو منصوبہ ہے لیکن بے روزگار نوجوانوں کے لئے کچھ نہیں ہے۔  جے پور میں یوتھ کانگریس کے کارکنوں  نے ہاتھوں میں جھنڈے لے کر مرکز کے خلاف نعرے بازی کی  اور مودی  ان کی وعدہ خلافی کے لئے  ذمہ دار ٹھہرایا۔  اس بارے میں راجستھان یوتھ کانگریس کے لیڈر یاسر چشتی نے کہا کہ مودی نے اقتدار میں آنے سے پہلے  دو کروڑ لوگوںکو  نوکریاں دینے، روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا جو جھوٹا ثابت ہوا ہے۔ ان کا وعدہ ہوائی نکلا ۔ اس وقت ملک میں ۱۵؍کروڑ بے روزگار لوگ روزگار کی تلاش میں بھٹک رہے ہیں۔
 احمد آباد میں کئے گئے احتجاج میں وزیر اعظم مودی کو نوجوانوں کی پریشانی اور بے روزگاری کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔ اورکہا گیا کہ  اب ملک نے تو مودی کو مسترد کرنا شروع کردیا ہے جلد ہی گجرات میں بھی وہ ناکام ہوں گے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK