Inquilab Logo Happiest Places to Work

دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کیلئے آج پونے سے ملک گیر احتجاج

Updated: June 11, 2026, 9:48 AM IST | Agency | New Delhi

کاکروچ جنتا پارٹی کےانتباہ کا وقت ختم ہونے کے قریب ۔لکھنؤ،امرتسر، بنگلور،جے پور اور حیدرآباد میں بھی تیاری ۔

Cockroach Janata Party.Photo:INN
کاکروچ جنتا پارٹی- تصویر:آئی این این
’ کاکروچ جنتا پارٹی‘ (سی جے پی ) نے وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ   کے مطالبے پر دباؤ بڑھاتے ہوئے ملک گیر احتجاج کی تیاری کرلی ہے۔ ۶؍ جون کو جنتر منتر پر سی جے پی نے استعفیٰ کیلئے  ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیاتھا۔اس کی مدت ختم ہونے  کے قریب ہے جس کے پیش نظر ملک بھر میں مظاہروں  اور اس کے بعد ایک بار پھر جنتر منتر پر دھرنادینے کی تیاری کی گئی ہے۔ 
 
 
سوشل میڈیا پر بطور طنز واحتجاج قائم ہونے  والی پارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق دہلی میں جنتر منتر پر اگلے احتجاج سے قبل ملک گیر احتجاج کا آغاز جمعرات (۱۱؍ جون) کو پونے سے کیا جائےگا۔ پونے کے بعد لکھنؤ ،امرتسر، بنگلور، جےپور اور حیدرآباد میں  مظاہرے ہوںگے۔ پارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہاگیا ہے کہ ’’۶؍ جون کو جنتر منتر پر امڈنے والی تاریخی بھیڑ نے یہ واضح کردیا ہے کہ اس ملک کا نوجوان سوال پوچھنے میں حکومت سے خوف نہیں کھاتا۔ ملک بھر کے طلبہ امتحانی پرچوں میں  بار بار کی خامیوں ، ان کے لیک ہونے اور تکنیکی خامیوں   پر جوابدہی چاہتے ہیں۔اس کی وجہ سے لاکھوں  طلبہ کا مستقبل  متاثر  ہوا ہے۔ ‘‘ سی جے پی نے اعلان کیا ہے کہ پونے سے شروع ہونےوالا احتجاج دیگر شہروں میں اس وقت تک  پھیلتا رہے گا جب تک کہ وزیرتعلیم استعفیٰ نہیں دیدیتے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK