یہاں شہر کو کوڑاکرکٹ سے پاک کرنے کیلئے میونسپل کارپوریشن نے راستوں پر کوڑاکرکٹ پھینکنے والوںکے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ جو لوگ کچراکوڑے دان کے بجائے راستوں پرپھینک دیتے ہیں ، ایسے لوگوں پرسادہ لباس میں میونسپل اہلکار نظر رکھیں گے۔
EPAPER
Updated: December 06, 2023, 10:04 AM IST | Wasim Patel | Mumbai
یہاں شہر کو کوڑاکرکٹ سے پاک کرنے کیلئے میونسپل کارپوریشن نے راستوں پر کوڑاکرکٹ پھینکنے والوںکے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ جو لوگ کچراکوڑے دان کے بجائے راستوں پرپھینک دیتے ہیں ، ایسے لوگوں پرسادہ لباس میں میونسپل اہلکار نظر رکھیں گے۔
یہاں شہر کو کوڑاکرکٹ سے پاک کرنے کیلئے میونسپل کارپوریشن نے راستوں پر کوڑاکرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ جو لوگ کچراکوڑے دان کے بجائے راستوں پرپھینک دیتے ہیں ، ایسے لوگوں پرسادہ لباس میں میونسپل اہلکار نظر رکھیں گے۔
نوی ممبئی کےعلاقے نیرو ل کے ساڑ سولے بس ڈپو سے متصل آپ کو کوڑاکرکٹ کا ڈھیر دکھائی دے گا۔ اس سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ گنیش نامی مقامی شخص نے کہا کہ شہری انتظامیہ نے کوڑاکرکٹ سے پاک شہر کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں عوامی بیداری مہم بھی شروع کی گئی ہے لیکن اس کا خاطرخواہ اثر نہیں ہورہا ہے۔ لوگ کچرا کہیں بھی پھینک دیتے ہیں۔ یہاں کے بس ڈپو کے قریب کوڑاکرکٹ کا انبارہے جس سےتعفن کے سبب لوگوں کا وہاں سے گزرنا مشکل ہو جاتا ہے ۔خاص طور سے بس کا انتظا کرنے والے مسافروں کو پریشانی ہوتی ہے ۔ اس پر لوگوں میں شہری انتظامیہ کے تئیں ناراضگی پائی جارہی ہے۔
اس تعلق سے استفسار پر نوی ممبئی میونسپل کارپوریشن کے صحت عامہ کے آفیسر بابا صاحب راجلے نے نمائندۂ انقلاب کو بتایا کہ جلد ہی کچرے کے اس ڈھیر کو ہٹادیا جائے گا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سادے لباس میں ہمارے اہلکار کوڑاکرکٹ پھینکنے والوں پر نظر رکھیں گے اور ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر علاقے میں دن میں ایک دفعہ کچرا اٹھانے والی گاڑی آتی ہے اور سوسائٹی میں کوڑادان رہتا ہے۔ ہم نے کئی دفعہ شہریوں سے اپیل کی ہےکہ کوڑادان سوسائٹی کے باہر رکھے۔ ہمارےاہلکارکوڑاکرکٹ گاڑی میں ڈال دیں گے لیکن اکثر اس پر عمل نہیں کیاجاتا۔ یہ بھی دیکھا گیا کہ سوکھا کچرا گیلا کچرا ایک کر دیتے ہیں جس سے ہمیں پریشانی ہوتی ہے۔ اگر عوام چاہتے کہ ان کا شہر صاف ستھرا رہے اور بیماریاں نہ پھیلے تو انہیں بھی ہم سے تعاون کرنا چاہئے۔