تربھے کی الحسنات اردو اسکول کے طلبہ حسن رضا اور اعیان خان کی ٹیم نے کامیابی کے ساتھ ۲۱؍ سیکنڈ میں سرکٹ مکمل کیا.
EPAPER
Updated: September 15, 2025, 11:06 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai
تربھے کی الحسنات اردو اسکول کے طلبہ حسن رضا اور اعیان خان کی ٹیم نے کامیابی کے ساتھ ۲۱؍ سیکنڈ میں سرکٹ مکمل کیا.
بین الاقوامی سطح پر منعقد کئے جانے والے روبوٹک چمپئن شپ ’’ٹیکنوزیَن‘‘ مقابلے میں الحسنات اینگلو اردو اسکول (تربھے، نوی ممبئی) کے ہونہار طلبہ حسن رضا (آٹھویں جماعت) اور اعیان خان (ساتویں جماعت) کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔
ان طلبہ نے ستمبر کے پہلے ہفتہ میں دہلی میں منعقدہونے والے ۵؍روزہ ’ ٹیکنوزین ورلڈ کپ ۹ء۰‘‘ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور ’’فاسٹیسٹ لائن فالوور‘‘ ایونٹ میں صرف۲۱؍ سیکنڈ میں سرکٹ مکمل کیا ۔ ان کے پروجیکٹ کو عالمی سطح پر سیکنڈ رَنر اَپ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ مقابلہ میں ۶۰؍ ممالک کے ۲۵؍ ہزار طلبہ کی ۳۴۰۰؍ ٹیموں نے شرکت کی۔ الحسنات اسکول کے بانی خان عبدالرؤف نے نمائندہ انقلاب کو بتایاکہ ہمارے بچوں کو سیکنڈرَنر اَپ کا خطاب بچوں کی محنت، اساتذہ کی رہنمائی، چیئرمین عبدالروف خان کی سرپرستی اوراسٹیم لیب (ایمیزون کے تعاون سے) کے گائیڈز شبھم سر اور نکھیل سر کی بدولت ملا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ’’ ایمیزون کی جانب سے پہلے میونسپل کارپوریشن کی اسکولوں سے ۴؍ اور ہمارے بچوں کی ایک ٹیم، یعنی کل ملا کر۵؍ ٹیموں کو منتخب کیا گیا تھا۔ ‘‘