Inquilab Logo

منی لانڈرنگ کیس: سپریم کورٹ کی نواب ملک کو مزید ۶؍ ماہ کی راحت

Updated: January 11, 2024, 3:37 PM IST | New Delhi

سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں نواب ملک کی ضمانت کو مزید ۶؍ ماہ کیلئے بڑھا دیا ہے۔ جسٹس ایم تریویدی اور پنکج متل کی بینچ نے ای ڈی کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو کے یہ کہنے کے بعد کہ ای ڈی کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، نواب ملک کو صحت کیلئے دی گئی ضمانت بڑھائی ہے۔

Nawab Malik Photo: INN
نواب ملک۔ تصویر: آئی این این

سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں مہاراشٹر کے سابق وزیر نواب ملک کی ضمانت ۶؍ ماہ کیلئے بڑھا دی ہے۔ اس ضمن میں جسٹس ایم تریویدی اور پنکج متل کی بینچ نے ای ڈی کیلئے پیش ہوئے وکیل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو کے یہ کہنے کے بعد کہ ای ڈی کو اس سے مسئلہ نہیں ہے، نواب ملک کو صحت کیلئے دی گئی ضمانت بڑھا دی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال ۱۲؍ اکتوبر کو سپریم کورٹ نے اس کیس میں نواب ملک کی عارضی ضمانت ۳؍ ماہ کیلئے بڑھا دی تھی۔ نواب ملک نے بامبے ہائی کورٹ کے ۱۳؍ جولائی ۲۰۲۳ء کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس میں بامبے ہائی کورٹ نے طبی بنیاد پر انہیں راحت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ قبل ازیں سپریم کورٹ نے نشاندہی کی تھی کہ نواب ملک گردے کے مسائل سے گزر رہے ہیں اور ان کی صحت گزشتہ سال ۱۱؍ اگست کو ۲؍ ماہ کیلئے دی گئی ضمانت کے بعد سے اب تک بہتر نہیں ہوئی ہے۔ ای ڈی نے فروری ۲۰۲۲ء میں  نواب ملک کو مبینہ منی لانڈرنگ کیس کے تحت گرفتار کیا تھا۔ بعد ازیں نواب ملک نے ہائی کورٹ میں اپیل داخل کی تھی کہ وہ گردے کے مسائل سے گزر رہے ہیں اس لئے انہیں طبی بنیاد پر ضمانت دی جائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK