• Fri, 08 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

این سی پی وفدکی اراکین پارلیمان سپریہ سُلے اور سنیل تٹکرے سے ملاقات، مسلم مسائل کی جانب توجہ دلائی

Updated: September 04, 2020, 6:59 AM IST | Staff Reporter | Mumbai

این سی پی مائناریٹی شعبہ تھانے ضلع کے صدر مفتی محمد اشرف شیخ کے ساتھ ایک وفد نے یکم ستمبر کو رکن پارلیمان سپریہ سلے اور سنیل تٹکرے سےیشونت راؤ چوہان کے آفس میں ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کو تعلیم اور روزگار میں ۵؍فیصد ریزرویشن دیا جائے

Supriy Sule
این سی پی مائناریٹی شعبہ کا وفدسپریہ سُلےکو مطالبات پیش کرتے ہوئے۔

  این سی پی مائناریٹی شعبہ تھانے ضلع کے صدر مفتی محمد اشرف شیخ کے ساتھ ایک وفد نے یکم ستمبر کو رکن پارلیمان سپریہ سلے اور  سنیل تٹکرے سےیشونت راؤ چوہان  کے آفس میں  ملاقات کی  اور مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کو تعلیم اور روزگار میں ۵؍فیصد ریزرویشن دیا جائے جسے سابقہ این سی پی- کانگریس حکومت نے منظوری دی تھی،  بدعنوانی سے پاک شبیہ  کے مالک اور تعلیم یافتہ شخص کو مائناریٹی کمیشن کا رکن بنایا جائے، وقف املاک کا  تحفظ کرنے کیلئے نگراں متعین کیا جائے اورمولانا آزاد ایجوکیشن فنڈمستحق افراد کو مل سکے، اس کیلئے بہتر نظم کیاجائے۔
  مفتی اشرف شیخ  نے  بتایا کہ’’ وقف کی املاک اتنی ہیں کہ اگر انہیں صحیح طریقے سے کرایہ پر دیا جائے اور غیر قانونی قبضہ ہٹایا جائے تو مسلمانوں کی مالی  پسماندگی کو دور کیا جاسکتا ہے لیکن بدعنوانی کے سبب مستحق افراد کو اس کا فائدہ نہ مل پاتا۔اسی لئے ہم نے ایسے شخص کو چیئرمین بنانے کا مطالبہ کیاہے جو بدعنوان نہ  ہو۔‘‘اشرف شیخ کے بقول مولانا آزاد کارپوریشن کے تحت بزنس لون اور ایجوکیشن لون  میں انٹرسٹ کا لفظ ہٹا کر اسے سروس چارج کر دیا جائے تو  زیادہ بےروزگار اور طلبہ اس سے استفادہ کر سکیں گے۔اس کارپوریشن کا ذمہ دارا یسے شخص کو بنایا جائے جو مرکز سےملنے والی پوری  رقم اقلیتی طبقے تک پہنچا سکے ۔ انہوں نے  بتایا کہ  اس ملاقات کے دوران سپریہ سلے اور سنیل تٹکرے نے یقین دلایا کہ وہ ان مسائل کو دور کرنے کیلئے ضرورکوشش کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا ہے کہ مراٹھا ریزرویشن کے بعد مسلم ریزرویشن نافذ کیا  جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK