Inquilab Logo

منگل پربھات لودھا کے خلاف این سی پی کا احتجاج

Updated: December 01, 2022, 8:42 AM IST | Mumbai

ایکناتھ شندے کا شیواجی مہاراج سے موازنہ کرنے پرپارٹیاں برہم،۲؍جگہ مظاہرہ

NCP volunteers protesting
این سی پی کے رضاکار احتجاج کرتے ہوئے

 بی جے پی لیڈر اور شندےحکومت میں وزیر سیاحت منگل پربھات لودھا کے ذریعے ایکناتھ شندے کی بغاوت کاشیواجی کی رہائی سےموازنہ کرنے پر ریاست میں سیاست ایک بارپھرگرماگئی ہے۔مختلف سیاسی پارٹیوں کے ذریعے منگل پربھات لودھا کے اس بیان کی مذمت کے درمیان این سی پی ممبئی کی جانب سے ۲؍ مقامات پر احتجاج کیا گیا اورلودھا کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی۔یہ احتجاج منگل پربھات لوڈھا کے حلقۂ انتخاب ملبارہل میں کیاگیا جس میں ’غداری کا کیڑا، منگل پربھات لودھا‘، ’پچاس کھوکے،ایک دم اوکے‘جیسے نعرے لگائے گئے۔ ممبئی ڈویژنل این سی پی کے ورکنگ صدر نریندر رانے اور راکھی جادھو کی قیادت میں یہ احتجاج کیاگیا۔اس احتجاج میں ریاستی ترجمان سنجے تٹکرے، یوتھ ونگ کے کارگزار صدر سورج چوہان، ممبئی شعبہ خواتین کی صدرادیتی نلاوڈے، جنوبی ممبئی اقلیتی ضلع کےصدر ایوب میمن، ممبئی سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر دیپک پارڈی والا اور پارٹی کے دیگر عہدیدار اور کارکنان موجود تھے۔دوسری طرف این سی پی یوتھ ونگ کےریاستی صدر محبوب شیخ کی قیادت میں ریاستی دفترکےباہر منگل پربھات لودھا کے خلاف نعرے لگائےگئے۔اس موقع پر یوتھ ریاستی صدر سکشنا سلگر، طلبہ ریاستی صدرسنیل گاوانے سمیت دیگرکارکنان موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK