• Fri, 08 December, 2023
  • EPAPER

لوک سبھا الیکشن میں این ڈی اے بہار کی ۴۰؍ سیٹیں جیتے گی: امیت شاہ

Updated: September 16, 2023, 3:35 PM IST | New Delhi

امیت شاہ نے بہار کے ضلع مدھوبنی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی اے نے ۲۰۱۹ء لوک سبھا الیکشن میں بہار کی ۳۹؍ سیٹوں پر فتح حاصل کی تھی، ۲۰۲۴ء کے لوک سبھا الیکشن میں بھی این ڈی اے ہی بہار کی ۴۰؍ سیٹوں پر قابض ہوگی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار وزیراعظم بننا چاہتے ہیں اور آر جےڈی کے چیف لالو پرساد یادو اپنے بیٹے کو وزیراعلیٰ بنانا چاہتے ہیں

Home Minister Amit Shah. Photo: INN
وزیر داخلہ امیت شاہ ۔ تصویر : آئی این این

وزیرداخلہ امیت شاہ نے دعویٰ کیا کہ این ڈی اے ۲۰۲۴ء کےلوک سبھا انتخابات میں بہار میں پوری ۴۰؍ سیٹیں حاصل کر لے گی۔ انہوں نےبہار کے ضلع مدھوبنی کے جھنجھارپور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی اے نے ۲۰۱۹ء لوک سبھا الیکشن میں بہار میں پوری ۳۹؍ سیٹیں جیتی تھیں اب اگلے سال لوک سبھا الیکشن میں تمام ریکارڈ توڑ کر ۴۰؍ سیٹیں اپنے نام کریں گے۔ انہوںنے مزید کہا کہ بہار میں قانون اور احکامات کی بالادستی روز بہ روز بگڑتی جا رہی ہے اور موقع پرست اتحادآنے والے دنوں میں وہاں کے حالات مزید بگاڑ دے گا۔
انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے دوبارہ وزیر اعظم بننے کے تعلق سے کہا کہ اگر نریندر مودی دوبارہ وزیراعظم نہیں بنے تو مکمل ’ سیمانچل‘ ریجن ’دراندازوں‘ سے بھر جائے گا۔
وزیر داخلہ نےاپوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نتیش اور لالوکا اتحاد تیل اور پانی کے آمیزہ کی طرح ہے اور وہ ’زیادہ دیر تک ساتھ میںنہیں رہ سکتے ہیں۔‘ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اس اتحاد نے رام ٹیمپل کی تعمیر کی مخالفت کی تھی اور اس کی تعمیر کو روکنے کی جدوجہد بھی کی تھی۔آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو اور بہار کے وزیراعلیٰ جے ڈی یو نتیش کمار یہ نہیں چاہتے تھے کہ کشمیر سےآرٹیکل ۳۷۰؍ کو منسوخ کیا جائے۔ لالو چاہتے ہیں کہ وہ اپنے بیٹے کو وزیراعلیٰ بنائیں اور نتیش وزیراعظم بننا چاہتے ہیںلیکن ان کی خواہشات حقیقت میں تبدیل نہیں ہوں گی۔ ۲۰۲۴ء میںمودی جی دوبارہ وزیراعظم بنیں گے۔انہوں نے جی ۲۰؍ کے تعلق سے کہا کہ نریندر مودی کی وجہ سے ہی افریقی یونین کو جی ۲۰؍ میں شامل کیاگیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK