• Mon, 05 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکی وسط مدتی انتخاب: ٹرمپ کا انتخابی حربہ، ریپبلکن پارٹی کامیاب ہوئی تو ہر ووٹر کو ۵؍ہزار ڈالر

Updated: October 05, 2026, 1:13 PM IST | Agency | Washington

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ریپبلکن پارٹی آئندہ مڈٹرم انتخابات میں ایوان نمائندگان اور سینیٹ میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو ان کی انتظامیہ ہر بالغ امریکی شہری کو ۵؍ ہزار ڈالر ادا کرے گی۔

Donald Trump. Photo: INN
ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: آئی این این
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ریپبلکن پارٹی آئندہ مڈٹرم انتخابات میں ایوان نمائندگان اور سینیٹ میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو ان کی انتظامیہ ہر بالغ امریکی شہری کو ۵؍ ہزار ڈالر ادا کرے گی۔ انہوں نے مجوزہ ادائیگی کو کسٹم ڈیوٹی سے حاصل ہونے والی آمدنی اور ملکی اقتصادی کارکردگی سے جوڑا ہے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ویڈیو میں اس منصوبے کو ٹرمپ ڈیوڈنڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس میں ریپبلکن اکثریت انہیں اس پر عمل درآمد کا موقع فراہم کرے گی۔
 
 
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی انتظامیہ کسٹم ڈیوٹی سے بڑی رقم جمع کر رہی ہے اور امریکہ اقتصادی طور پر مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ امریکی صدر نے ڈیموکریٹس کی کامیابی کی صورت میں ٹیکسوں میں اضافے اور معاشی مشکلات کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ووٹروں کے سامنے اپنی مجوزہ ادائیگی اور ڈیموکریٹس کی پالیسیوں کے درمیان انتخاب کا ذکر کیا۔ انہوں نے دسمبر۲۰۲۵ء میں فوجی اہلکاروں کو دیے گئے۱۷۷۶؍ ڈالر کے واریرز الاؤنس کا بھی حوالہ دیا۔رپورٹس کے مطابق تقریباً ۲۴۵؍ ملین بالغ امریکی شہریوں کو ۵؍ہزار ڈالر فی کس دینے کی صورت میں مجموعی لاگت ۱ء۲؍ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہوسکتی ہے۔ موجودہ تجویز پر عمل درآمد کے لیے کانگریس کی منظوری بھی درکار ہوگی، جبکہ ماہرین نے اس کی مالی اعانت اور بجٹ پر ممکنہ اثرات کے حوالے سے سوالات اٹھائے ہیں۔ٹرمپ نے یہ تجویز پہلی مرتبہ ستمبر میں ریپبلکن پارٹی کی مڈٹرم کانفرنس میں پیش کی تھی۔ اس کے بعد نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا تھا کہ مجوزہ ادائیگی میں زیادہ آمدنی والے افراد کو شامل نہ کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے اور اس کی مالی اعانت کسٹم ڈیوٹی کی آمدنی سے کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK