پنجاب کنگز کے شریک مالک نیس واڈیا نے کہا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) نے نہ صرف ہندوستانی کرکٹ بلکہ ملک میں کھیل دیکھنے اور اس سے وابستگی کے انداز کو بھی بدل کر رکھ دیا ہے۔
EPAPER
Updated: July 30, 2026, 4:02 PM IST | Mumbai
پنجاب کنگز کے شریک مالک نیس واڈیا نے کہا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) نے نہ صرف ہندوستانی کرکٹ بلکہ ملک میں کھیل دیکھنے اور اس سے وابستگی کے انداز کو بھی بدل کر رکھ دیا ہے۔
پنجاب کنگز کے شریک مالک نیس واڈیا نے کہا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) نے نہ صرف ہندوستانی کرکٹ بلکہ ملک میں کھیل دیکھنے اور اس سے وابستگی کے انداز کو بھی بدل کر رکھ دیا ہے۔ ہولیہن لوکی کی ۲۰۲۶ء آئی پی ایل ویلیوایشن رپورٹ کے اجرا کے بعد نیس واڈیا نے کہا کہ ۲۰۰۸ء میں لیگ کے آغاز کے وقت انہیں یقین تھا کہ ہندوستانی کھیل ایک نئے دور میں داخل ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کی لاگت پوری ہونے میں سات برس لگے، لیکن انہیں ہمیشہ یقین تھا کہ آئی پی ایل دنیا کی بڑی کھیلوں کی لیگوں میں شامل ہوگی۔
یہ بھی پڑھئے:شبھ من گل دوبارہ ون ڈے کے نمبر ایک بلے باز بن گئے
رپورٹ کے مطابق پنجاب کنگز میں واڈیا کی حصے داری کی مالیت بڑھ کر تقریباً ۱۵۸؍ ملین امریکی ڈالر (تقریباً ۱۵۱۰؍کروڑ روپے) ہو گئی ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں۱ء۱۲؍ فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ۲۰۲۶ء سیزن کے بعد آئی پی ایل کی کاروباری مالیت ۴ء۱۱؍ فیصد اضافے کے ساتھ ۶ء۲۰؍ارب امریکی ڈالر جبکہ برانڈ ویلیو ۳ء۱۰؍ فیصد اضافے کے بعد۳ء۴؍ ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:جاپان میں زلزلے کے بعد سونی کا کُوما موٹو سیمی کنڈکٹر پلانٹ بند
واڈیا نے کہا کہ وہ اگلے میڈیا رائٹس سائیکل کے حوالے سے پرامید ہیں کیونکہ ہر سال آئی پی ایل کے ناظرین کی تعداد بڑھ رہی ہے، جس سے لائیو کھیلوں کی مقبولیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل ابھی اپنی بلندی پر نہیں پہنچی اور اس کے بہترین دن ابھی آنے باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کنگز کی مقبولیت صرف کرکٹ تک محدود نہیں بلکہ دنیا بھر میں آباد پنجابی برادری سے اس کا گہرا تعلق ہے، جس نے فرنچائز کو ایک منفرد شناخت دی ہے۔