Inquilab Logo

نیتن یاہو پراسرائیل کو نا قابل تلا فی نقصان پہنچا نے کا الزام

Updated: March 21, 2023, 11:21 AM IST | Tel Aviv-Yafo

اسرائیل کےڈھائی سو افسران نے کھلے خط کے ذریعے نیتن یاہو کو اسرائیل کے تمام بحرانوں کا ذمہ دار قرار دیا

Prime Minister Benjamin Netanyahu of Israel (AP/PTI)
اسرائیل کےو زیر اعظم بنیامین نیتن یا ہو ۔( اےپی / پی ٹی آئی)

عدالتی اصلاحات کیخلاف اسرائیل کے ۲؍ سو سے زائد افسران نے وزیر اعظم   بنیامین  نیتن یا ہو کو کھلا خط لکھ کر ان پر اور ان کی کابینہ  پر ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے۔  
  میڈیا رپورٹس کے مطابق  اسرائیل  کے افسران نے کھلے خط کے ذریعے  نیتن یاہو کو اسرائیل کے تمام بحرانوں کا ذمہ دار قرار دیا  ۔ ایک اسرائیل اخبار کے مطابق  اسرائیل سفراء، سیکوریٹی اہلکاروں اور  فوج کے اہم افسروں  نے اپنے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے نام ایک کھلا خط لکھا جس میں کہا گیا  کہ نیتن یاہو اور انکی کابینہ نے اسرائیل کو ناقل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ 
 خط میں کہا گیا کہ بنیامین نیتن یاہو اور  ان کی کابینہ نے  اسرائیل باشندوں کے درمیان  تفرقہ ڈال دیا ہے اور ان کے درمیان نفرت کو فروغ دیا ہے۔ مذکورہ خط میں ڈھائی سو اعلیٰ سطح کے افسران نے نیتن یاہو کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے لکھا ،’’ آپ نے اسرائیل کو تباہ کر دیا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK