Inquilab Logo

اسرائیل اور مصر کے درمیان کشیدگی پر نیتن یا ہو کابینہ کا اجلاس

Updated: June 06, 2023, 11:47 AM IST | Tel Aviv-Yafo

اسرائیلی وزیر اعظم نے فوجیوں کی ہلاکت کو غیر معمولی واقعہ قرار دیتے ہوئے اس کی مشترکہ تفتیش کا مطالبہ کیا

Benjamin Netanyahu at the weekly cabinet meeting. (AP/PTI)
بنیامین نیتن یاہو ہفت روزہ کابینی اجلاس میں۔ ( اے پی/ پی ٹی آئی)

مصر- اسرائیل  سرحد پر کشیدگی کے  بعد بنیامین نیتن یا ہو کی کابینہ کا  اجلاس طلب کیا گیا ۔ اس دوران اسرائیل  کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ مصری سرحد پر ۳؍اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کا واقعہ غیر قانونی تھا جس کی  انقرہ  مشترکہ تفتیش کروائے۔
  واضح رہےکہ سنیچر کو مصر- اسرائیل سرحد پر  سیکوریٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم ہوا تھا۔ا س دوران اسرائیل کے ۳؍ فوجی  جوان جبکہ مصر کا ایک  پولیس اہلکار ہلا ک ہوگیا تھا۔ 
  اس بارے میں نیتن یاہو  نے ہفتہ وار کابینی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ،’’ مصری سرحد پر گزشتہ ہفتے فائرنگ کے نتیجے میں تین اسرائیلی  فوجیوں کی ہلاکت ایک غیر معمولی واقعہ  ہے جس کی تفتیش کیلئے مصر کے  ساتھ مشترکہ طور پر اقدام کرنے کی ضرورت ہے ۔‘‘
  اسرائیل وزیر اعظم  نے یہ بھی کہا ،’’   اسرائیل اور مصر کے  درمیان دس سال قبل تعمیر کردہ سرحدی باڑوں کا مقصد غیر قانونی تارکین وطن کی اسرائیل  آمد کو روکنا تھا لیکن  افسوس کہ سرحد پر تاحال غیر قانونی سرگرمیاں رک نہیں رہی ہیں اور ’دہشت گرد‘  ہماری فوج پر مسلسل حملے کررہے ہیں۔‘‘ 
  اسرائیلی وزیراعظم نے یہ بھی کہا ،’’ حکومت  اسمگلنگ اور اس قسم کے حملوں کی روک تھام کے لئے  ہر ممکن کوشش کرے گی۔

Israel egypt Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK