• Sun, 28 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نتین یاہو کو فضا میں بھی گرفتاری کاخوف، متعددممالک کی فضائی حدود استعمال کرنے سےگریز

Updated: September 26, 2025, 1:36 PM IST | Agency | Istanbul

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے امریکہ جانے کیلئے  فرانس سمیت متعدد یورپی ممالک کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

Benjamin Netanyahu. Picture: INN
نیتن یاہو۔ تصویر: آئی این این

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے امریکہ جانے کیلئے  فرانس سمیت متعدد یورپی ممالک کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔  غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ جانے کیلیے نیتن یاہو کے طیارے نے گرفتاری کے خوف سے متعدد یورپی ممالک کی فضائی حدود استعمال کرنے سے گریز کیا، غزہ میں جنگی جرائم کے الزام میں عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔ آئی ۲۴؍ نیوز چینل کے سفارتی نامہ نگار امیچائی سٹین کے مطابق نیتن یاہو کے طیارے نے فرانس کی فضائی حدود سے گریز کیا جس سے آئی سی سی کے گرفتاری وارنٹ اور تل ابیب و پیرس کے درمیان غزہ جنگ کے حوالے سے موجودہ کشیدگی کے باعث سفر طویل ہوا۔  نامہ نگار نے بتایا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کا طیارہ یونان اور اٹلی کے علاوہ کسی یورپی ملک کے اوپر سے نہیں گزرا۔  نومبر۲۰۲۴ء میں ہیگ میں قائم عدالت نے نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یووا گیلنٹ کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات میں گرفتاری وارنٹ جاری کیے تھے۔  نیتن یاہو تل ابیب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے۸۰؍ویں اجلاس سے خطاب کرنے اور پیر کو وہائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے  روانہ ہوئے۔  روانگی سے قبل تل ابیب کے بین گوریون ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ ان ممالک کے لیڈران کی مذمت کریں گے جنہوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا۔  واضح رہے کہ اس ہفتے فرانس، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور بلجیم  سمیت کئی ممالک نے فلسطین ریاست کو تسلیم کیا۔ اقوام متحدہ کے۱۹۳؍ رکن ممالک میں سے۱۵۹؍ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK