Inquilab Logo

ایران سے نیوکلیئر معاہدہ امریکہ کی مہلک غلطی ہوگی: نیتن یاہو

Updated: January 09, 2021, 1:04 PM IST | Agency | Tel Aviv-Yafo

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں واپسی ایک مہلک غلطی ہوگی جو خطے کے ممالک کو اسلحہ کی دوڑ میں دھکیل دے گی

Benjamin Netanyahu.Picture :INN
بنیامین نیتن یاہو ۔ تصویر:آئی این این

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں واپسی ایک مہلک غلطی ہوگی جو خطے کے ممالک کو اسلحہ کی دوڑ میں دھکیل دے گی۔نیتن یاہو کے ترجمان کے مطابق امریکی وزیر خزانہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم یاہو نے کہا کہ اگر ہم ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر آسانی سے پیچھے ہٹتے ہیں تو مشرق وسطیٰ کے آس پاس کے بہت سے دوسرے ممالک جوہری ہتھیاروں کے حصول کیلئے دوڑ پڑیں گے۔ ایسا ہوا تو یہ ایک ڈراؤنا خواب بن سکتا ہے جو ایک مہلک غلطی ہوگی۔ ایسا کچھ بھی نہیں ہونا چاہئے۔انہوں نے گزشتہ برسوں کے دوران امریکی انتظامیہ کی جانب سے ایران کے خلاف چلائی جانے والی زیادہ سے زیادہ دباؤ پالیسی کی بھی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام کو پورے خطے میں جارحیت اور دہشت گردی کی مہم کو جاری رکھنے سے  اور  جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کیلئے پابندیوں کی مہم جاری رکھی جانی چاہئے۔امریکی وزیر خزانہ نے اس موقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے ایرانی حکومت پر پابندیاں عائد کرنے اور ان پر عمل درآمد میں اہم کردار ادا کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ ۲۰۱۸ء میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ۲۰۱۵ءکے جوہری معاہدے سے یک طرفہ طور پر دستبردار ہوگئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے تہران کے خلاف ہر سطح پر پابندیاں عائد کرنی شروع کردی تھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK