Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

Updated: March 12, 2026, 3:08 PM IST | New Delhi

اسرائیل کی وزارتِ انصاف کے پارڈن ڈپارٹمنٹ نے وزیراعظم نیتن یاہو کو کرپشن کیسز میں صدارتی معافی دینے کی سفارش نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے لیے قانونی محاذ پر ایک اور بڑی ناکامی سامنے آئی۔

Netanyahu.Photo:INN
نیتن یاہو۔ تصویر:آئی این این

اسرائیل کی وزارتِ انصاف کے پارڈن ڈپارٹمنٹ نے وزیراعظم نیتن یاہو کو کرپشن کیسز میں صدارتی معافی دینے کی سفارش نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔  اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے لیے قانونی محاذ پر ایک اور بڑی ناکامی سامنے آئی۔ 
اسرائیل کی وزارتِ انصاف کے پارڈن ڈپارٹمنٹ (معافی کے شعبے) نے وزیراعظم کو کرپشن کیسز میں صدارتی معافی دینے کی سفارش نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔  عبرانی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا کہ پارڈن ڈپارٹمنٹ نے اپنی قانونی رائے مکمل کرکے صدر کو ارسال کر دی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:آبنائے ہرمز سے ہندوستان کا ٹینکرگزرے گا، جے شنکر اور عراقچی کی گفتگو کے بعد فیصلہ

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو کی معافی کی درخواست قانونی تقاضوں پر پوری نہیں اترتی، اس لیے انہیں معافی دینا ممکن نہیں ہوگا۔  نیتن یاہو نے اپنی درخواست میں نہ تو اپنے مبینہ جرائم کا اعتراف کیا ہے اور نہ ہی کسی قسم کے پچھتاوے کا اظہار کیا ہے، جو کہ قبل از وقت معافی حاصل کرنے کے لیے بنیادی شرائط سمجھی جاتی ہیں۔ واضح رہے کہ نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کے مقدمات تاحال زیرِ سماعت ہیں اور انہیں ابھی تک کسی جرم میں باقاعدہ سزا نہیں سنائی گئی۔  اسرائیل کی ہائی کورٹ کے مطابق کسی شخص کو سزا سے پہلے معافی دی تو جا سکتی ہے، لیکن اس کے لیے جرم کا اعتراف لازمی ہے چونکہ وزیراعظم نے اعترافِ جرم نہیں کیا، اس لیے ماہرین اسے ان کے منطقی انجام کی جانب ایک بڑا قدم قرار دے رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:مجھے گندگی میں رہنا پسند نہیں:پرینکا چوپڑہ نے بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ بتائی

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ’’جیسی کرنی ویسی بھرنی‘‘ کے مصداق نیتن یاہو اب اپنے منطقی انجام کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں۔  معافی کی درخواست مسترد ہونے کی صورت میں ان کے لیے وزارتِ عظمیٰ کے عہدے پر برقرار رہنا اور قانونی گرفت سے بچنا مزید مشکل ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK