Inquilab Logo

نیدرلینڈس: کیفے سے تمام یرغمال رہا، مشتبہ شخص پولیس کی گرفت میں

Updated: March 30, 2024, 5:26 PM IST | Ede

نیدر لینڈس کے ایڈ قصبے کے ایک کیفے میں ایک مشتبہ شخص نے متعدد افراد کو یرغمال بنالیا تھا۔ ڈرامائی انداز میں وہ ایک کے بعد ایک لوگوں رہا کرتا گیا اور آخر میں اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کردیا۔ اس نے ایسا کیوں کیا؟ اس بارے میں کوئی معلومات عام نہیں کی گئی ہیں۔ پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔

Netherlands police gather outside the cafe. Photo: PTI
نیدرلینڈس پولیس کیفے کے باہر جمع ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی

ماسک والے شخص نے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کردیا
ڈچ پولیس نے اس شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس نے کیفے میں لوگوں کو یرغمال بنایا تھا۔ پولیس گھنٹوں کیفے کے باہرکھڑی رہی۔ آخری یرغمال کے کیفے کے باہر آنے کے بعد ماسک پہنے شخص نے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کردیا۔ تاہم، پولیس نے اس معاملے کے متعلق تفصیلات عام نہیں کی ہیں۔ ماسک والے شخص نے ایسا کیوں کیا؟ اس سوال کا جواب فی الحال کسی کے پاس نہیں ہے۔

مسلح پولیس کی بڑی تعداد نے سنیچر کوڈچ شہر کے ایک حصے کا یہ کہتے ہوئے محاصرہ کرلیا کہ وہاں کے ایک کیفے میں متعدد افراد کو یرغمال بنایا گیا ہے۔ پولیس کے ترجمان سائمن کلوک نے اے پی کو بتایا کہ ایڈقصبے کے ایک کیفے میں لوگوں کو یرغمال بنایا گیا ہے۔ تاہم، انہوں نے واقعے کی مزید تفصیلات بتانے سے انکار کیا کہ اس میں کتنے لوگ ملوث ہیں۔ 
پولیس نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ ’’فی الحال دہشت گردی کے مقصد کا کوئی اشارہ نہیں ہے۔ ‘‘اس سے قبل، افسران نے ایک مرکزی چوک کے قریب ۱۵۰؍ گھروں کو یہ کہتے ہوئے خالی کروایا کہ اس علاقے میں ایک شخص موجود ہے جو اپنے لئے یا دوسروں کیلئے خطرہ ہو سکتا ہے۔ 
تازہ ترین اطلاع کے مطابق پولیس کی بھاری موجودگی کے درمیان ۳؍ لوگوں کو ہاتھ اوپر اٹھائے کیفے سے باہر آتے دیکھا گیا ہے۔ لیکن پولیس کی جانب سےابھی کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی ہےاور نہ ہی یہ بتایا گیا کہ ابھی اور کتنے لوگ کلب کے اندر موجود ہو سکتے ہیں۔

ایمسٹرڈیم سے ۸۵؍کلومیٹر (۵۳؍میل) جنوب مشرق میں دیہی بازار کے قصبے ایڈ میں جائے وقوع سے لی گئی تصاویر میں پولیس اور فائر فائٹرز کو سڑکوں پرمحصور علاقے میں دکھایا گیا ہے۔ میونسپلٹی نے کہا کہ ایڈ کے مرکز میں حفاظتی اقدام کے طور پر تمام دکانیں بند رہیں گی۔
کیفے کے آس پاس موجود مقامی افراد سے موصول ہونے والے ویڈیوز کے مطابق ماسک پہنے ایک شخص نے کیفے میں ۵؍ لوگوں کو یرغمال بنایا ہے جس نے اپنے پاس بموں سے بھرا ایک بیگ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK