• Wed, 09 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مراٹھی بولنے کی درخواست سنجے دت کے ذریعہ مسترد کرنے کے بعد نئی بحث چھڑ گئی

Updated: September 09, 2026, 4:01 PM IST | Mumbai

زبان کو طاقتور اور سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیے جانے پر ایک عرصے سے بحث جاری ہے۔ خاص طور پر مہاراشٹر میں مراٹھی زبان کو لے کر تنازع وقتاً فوقتاً شدت اختیار کرتا رہا ہے۔ بالی ووڈ اداکار سنجے دت بھی حال ہی میں اسی بحث کا حصہ بن گئے، جب مہاراشٹر کے ایک سیاسی پروگرام میں ان سے مراٹھی زبان میں بات کرنے کی درخواست کی گئی۔

Sanjay Dutt.Photo:INN
سنجے دت ۔ تصویر:آئی این این

زبان کو طاقتور اور سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیے جانے پر ایک عرصے سے بحث جاری ہے۔ خاص طور پر مہاراشٹر میں مراٹھی زبان کو لے کر تنازع وقتاً فوقتاً شدت اختیار کرتا رہا ہے۔ بالی ووڈ اداکار  سنجے دت  بھی حال ہی میں اسی بحث کا حصہ بن گئے، جب مہاراشٹر کے ایک سیاسی پروگرام میں ان سے مراٹھی زبان میں بات کرنے کی درخواست کی گئی، تاہم انہوں نے اس پر دلچسپ انداز میں جواب دیا۔

یہ بھی پڑھئے:تکارام منڈے کی جون تا اگست ۸۸۰؍ دواساز کمپنیوں کیخلاف کارروائی

سنجے دت سے مہاراشٹر کے ٹرانسپورٹ وزیر پرتاپ سرنائک  نے مراٹھی میں گفتگو کرنے کو کہا تھا۔ اس موقع پر وزیر نے ریاست کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے مراٹھی زبان کے استعمال کی بات کی اور آٹو رکشا ڈرائیوروں کے لیے مراٹھی کے بعض جملوں سے واقف ہونے کے ضابطے کا بھی حوالہ دیا۔ اس پر سنجے دت نے مذاقاً کہا کہ وہ ۶؍سال یروڈا جیل میں رہے، لیکن اس دوران بھی مراٹھی نہیں سیکھ سکے ۔ اداکار نے کہا کہ انہوں نے زبان کا تھوڑا بہت علم ضرور حاصل کیا تھا۔ ان کا یہ جواب محفل میں مزاح کا سبب بنا اور معاملہ زیادہ طول نہیں پکڑ سکا۔

یہ بھی پڑھئے:میری ناکامیوں نے والدین کو بے بس کر دیا تھا: میگھنا گلزار

اب سنجے دت کا ایک  پرانا ویڈیو سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل  ہو رہا ہے، جس میں وہ مراٹھی زبان میں روانی سے گفتگو کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کے حالیہ بیان اور پرانی ویڈیو کے درمیان تضاد کی جانب توجہ دلائی ہے۔ ویڈیو میں سنجے دت کو مراٹھی میں بات کرتے ہوئے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد مداحوں کے درمیان یہ بحث شروع ہوگئی کہ آیا اداکار واقعی مراٹھی نہیں جانتے یا انہوں نے حالیہ موقع پر محض مذاق میں ایسا کہا تھا۔سنجے دت کی مہاراشٹر سے گہری وابستگی بھی رہی ہے اور وہ اپنی فلمی زندگی کے دوران کئی مرتبہ مراٹھی زبان اور ثقافت سے جڑے مواقع پر نظر آ چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کا پرانا ویڈیو سامنے آنے کے بعد اس معاملے نے سوشل میڈیا پر مزید توجہ حاصل کرلی ہے۔ فی الحال اس واقعے کو زیادہ تر  مزاحیہ گفتگو اور سوشل میڈیا بحث  کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، تاہم پرانے ویڈیو نے سنجے دت کے مراٹھی زبان سے تعلق کو ایک بار پھر موضوعِ بحث بنا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK