• Mon, 10 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نئی دہلی: لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب کار میں دھماکہ، ۱۳؍ ہلاک، متعدد زخمی

Updated: November 10, 2025, 9:59 PM IST | New Delhi

پیر کی شام دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب کھڑی ایک کار میں دھماکہ ہوا، جس کے بعد آگ تیزی سے پھیل گئی اور مزید تین گاڑیاں اس کی لپیٹ میں آگئیں۔ دہلی پولیس اور فائر بریگیڈ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کی۔ دھماکے میں کم از کم ۱۳؍ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ وزیر داخلہ امیت شاہ متاثرین سے ملنے پہنچے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

پیر کی شام لال قلعہ کے قریب ایک دھماکے کے بعد کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے باہر ایک کار میں پیش آیا۔ دھماکے میں ۲۴؍ افراد زخمی ہوئے جنہیں ایل این جے پی اسپتال لے جایا گیا۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

پیر کی شام دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب ایک کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی میں پہلے دھماکہ ہوا، جس کے بعد آگ نے قریبی تین مزید گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔ ٹی وی رپورٹس کے مطابق دھماکے اور آگ کے نتیجے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی دہلی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کارروائی شروع کر دی۔

پی ٹی آئی کے مطابق، دہلی فائر سروسیز کو شام ۶؍ بجکر ۵۶؍ منٹ پر پہلی کال موصول ہوئی، جس کے بعد مزید متعدد کالز آئیں۔ فائر بریگیڈ نے فوری طور پر پانچ فائر ٹینڈرز موقع پر روانہ کئے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں قریبی پارک کی گئی گاڑیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ یہ علاقہ عام طور پر انتہائی مصروف رہتا ہے، اس لیے حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور افواہوں پر یقین نہ کریں۔ دھماکے کی اصل وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK