کلیان اور اطراف کے حساس اور اہم مقامات پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کیلئے ایک نئی ڈیٹیل پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) تیار کی گئی ہے۔
EPAPER
Updated: August 02, 2026, 11:25 AM IST | Ejaz Abdul Gani | Kalyan
کلیان اور اطراف کے حساس اور اہم مقامات پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کیلئے ایک نئی ڈیٹیل پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) تیار کی گئی ہے۔
کلیان اور اطراف کے حساس اور اہم مقامات پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کیلئے ایک نئی ڈیٹیل پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) تیار کی گئی ہے۔ اس نئی ڈی پی آر کے مطابق شہر میں جدید ترین خصوصیات کے حامل سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی جو سی سی ٹی وی کیمرے اس وقت خراب اور غیر فعال ہیں انہیں فوری طور پر دوبارہ فعال کرکے میونسپل کارپوریشن کے انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ایمرجنسی کنٹرول روم سے براہِ راست جوڑا جائے گا۔
کے ڈی ایم سی کے صدر دفتر میں میئر ہرشالی چودھری کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ نئے منصوبے سے کے ڈی ایم سی حدود کے شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ ۲۷؍ گاؤں میں بھی جرائم پر مؤثر نگرانی اور قابو پانے میں مدد ملے گی۔ میٹنگ میں قانون و نظم کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پولیس گشت میں اضافہ، سی سی ٹی وی نگرانی کے نظام کو مستحکم کرنا، مشتبہ سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھنا اور شہریوں کی شمولیت سے محفوظ ماحول قائم کرنے کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت متعلقہ حکام کو دی گئی۔ میٹنگ میں اسکولی طلبہ کی سلامتی کے مسئلے کو بھی خصوصی اہمیت دی گئی۔ اس موقع پر تجویز پیش کی گئی کہ اسکولوں اور کالجوں کے ۱۰۰ ؍میٹر کے دائرے میں واقع پان کی دکانوں اور تمباکو، گٹکھا، سگریٹ اور دیگر ممنوعہ اشیاء فروخت کرنے والے مراکز کے خلاف میونسپل کارپوریشن اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں کے ذریعے خصوصی کارروائی کی جائے گی۔