Inquilab Logo Happiest Places to Work

جی ایس ٹی کی نئی شرح ۲۲؍ ستمبر سے نافذ کرنے کی تیاری

Updated: August 25, 2025, 6:23 PM IST | New Delhi

تہوار کے موسم میں عام آدمی کو تحفہ دینے کی کوشش۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی صدارت میں جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ۳؍یا ۴؍ ستمبر کو نئی دہلی میں ہونے جا رہی ہے۔ اس میٹنگ میں مرکزی حکومت کی تجویز پر غور کیا جائے گا۔ حکومت نے موجودہ جی ایس ٹی ڈھانچے کو آسان بنانے اور اسے دو اہم شرحوں کے ساتھ ٹیکس ڈھانچے میں تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Goods And Service Tax.photo:INN
گڈس اینڈ سروس ٹیکس۔ تصویر:آئی این این

مرکزی حکومت جی ایس ٹی ڈھانچے میں تبدیلی کی تیاری میں مصروف ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت ٹیکس کی نئی شرحوں کو جلد نافذ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے تاکہ تہواروں کے سیزن سے قبل ڈیمانڈ کو بڑھایا جا سکے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت۲۲؍ ستمبر ۲۰۲۵ءسے ہی جی ایس ٹی کی نئی شرحوں کو لاگو کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھئیے:کوکا کولا کوسٹا کافی کو فروخت کرنےکی کوشش کررہا ہے

نئے ٹیکس سلیب کو نوراتری سے پہلے لاگو کیا جا سکتا ہے۔
 این ڈی ٹی وی پروفٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق  حکومت۲۲؍ ستمبر کے آس پاس جی ایس ٹی کے نئے ٹیکس سلیب کو نافذ کر سکتی ہے  تاکہ اسے نوراتری اور تہوار کی مانگ سے جوڑا جا سکے۔ جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ کے بعد۵؍سے ۷؍دنوں کے اندر ایک نیا نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔
 جی ایس ٹی کونسل کی اہم میٹنگ
 وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی صدارت میں جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ۳؍یا ۴؍ ستمبر کو نئی دہلی میں ہونے جا رہی ہے۔ اس میٹنگ میں مرکزی حکومت کی تجویز پر غور کیا جائے گا۔ حکومت نے موجودہ جی ایس ٹی ڈھانچے کو آسان بنانے اور اسے دو اہم شرحوں کے ساتھ ٹیکس ڈھانچے میں تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ یہ شرحیں۵؍فیصد اور۱۸؍فیصد ہیں۔ ساتھ ہی ۱۲؍ فیصد اور۲۸؍ فیصد کے موجودہ نرخوں کو ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
 وزراء کے گروپ (جی او ایم) نے گرین سگنل دیا 
گزشتہ ہفتے جی ایس ٹی کی شرح کو معقول بنانے کے لیے بنائے گئے وزراء کے گروپ (جی او ایم) نے بھی مرکز کی اس تجویز کو منظوری دی تھی۔ بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمرت چودھری نے۲۱؍ اگست کو کہا تھا کہ ۱۲؍ اور۲۸؍فیصد کی موجودہ شرحوں کو ختم کرنے اور ۵؍ اور۱۸؍فیصد کے صرف دو سلیب رکھنے کا معاہدہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK