ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ایوان میں اٹھائے جانے والے مسائل کی تشہیرنہیں ہونی چاہئے،روایات اور طریقہ کار کا حوالہ دیا گیا ، کئی طرح کے نعروں پر بھی پابندی لگادی گئی۔
EPAPER
Updated: December 01, 2023, 10:08 AM IST | Agency | New Delhi
ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ایوان میں اٹھائے جانے والے مسائل کی تشہیرنہیں ہونی چاہئے،روایات اور طریقہ کار کا حوالہ دیا گیا ، کئی طرح کے نعروں پر بھی پابندی لگادی گئی۔
اگلے ہفتے سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے لئے راجیہ سبھا کے ارکان پارلیمنٹ کے لئے رہنما ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ راجیہ سبھا میں اٹھائے جانے والے مسائل کی تشہیر نہیں ہونی چاہئے۔ اس کے علاوہ جب تک چیئرمین کی جانب سے نوٹس منظور نہ کر لیا جائے اور اس کی اطلاع دیگر اراکین پارلیمنٹ کو نہ دے دی جائے، اس وقت نوٹس کو عوامی طور پر جاری نہیں نہیں کیا جانا چاہئے۔
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے قبل اراکین پارلیمنٹ کو جاری کردہ ہدایات میں پارلیمانی روایات اور طریقہ کار کا حوالہ دیا گیا ۔ کہا گیا کہ اب تک اراکین پارلیمنٹ خصوصاً اپوزیشن کے اراکین کسی بھی اہم مسئلہ کو راجیہ سبھا میں اٹھانے کیلئے پبلک نوٹس دیتے رہے ہیں لیکن اب ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔اس کے علاوہ ایوان میں تھینکس، تھینک یو، جے ہند، وندے ماترم جیسے نعرے نہیں لگنے چاہئیں۔ چیئرمین کی طرف سے د ی گئی ہدایات پر ایوان کے اندر یا باہر تنقید نہیں ہونی چا ہئے۔ہدایات کیلئے اپریل ۲۰۲۲ء میں شائع ہونے والی راجیہ سبھا اراکین کی ہینڈ بک میں شامل پارلیمانی روایات اور طریقہ کار کو یاد دلایا گیا ہے۔ ایوان میں پلے کارڈ لہرانے پر پابندی رہے گی۔ اس کے علاوہ چیئر کو پیٹھ نہیں دکھائی جانی چاہئے۔اس کے ساتھ ہی کوئی رکن اس وقت ایوان سے باہر نہ جائے جب چیئرمین بول رہے ہوں ۔ چیئرمین کے بولنے کے دوران ایوان میں خاموشی ہونی چا ہئے۔ ایوان میں دو اراکین بولنے کے لئے ایک ساتھ کھڑے نہیں ہو سکتے۔