Inquilab Logo

نیا پارلیمنٹ ہاؤس نریندر مودی کی ملک ترقی کیلئے کئے گئےعزم کی نشانی ہے : ایس جے شنکر

Updated: June 10, 2023, 12:39 PM IST | New Delhi

وزیرخارجہ نے نئی دہلی میں بی جے پی کی چلائی جانے والی مہم کی میٹنگ کے دوران یہ بات کہی

photo;INN
تصویر :آئی این این

  وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ۹؍ جون بروز جمعہ کو کہا کہ ’’ نیا پارلیمنٹ ہاؤس وزیر اعظم کی ملک کے تئیںکئے گئے عزم کی نشانی ہے ۔ یہ بات انہوںنے دہلی میں بی جے پی کی ’’ سمپارک سے سمارتھن ‘‘ نامی مہم کے دوران کہی تھی ۔ اس میٹنگ میںدہلی کے شہریوں کےعلاوہ ، ڈاکٹرس، سرکاری ملازمین ، سماجی اداروںکے ممبران اور نوجوان شامل تھے۔ علاوہ ازیں انہوںنے دہلی یونیورسٹی کے طلبہ سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ ’’ ملک کے نوجوانوںنے ملک کی ترقی میں اپنا حق ادا کرنا چاہئے۔ ملک کی معاشی ترقی کو بہتر بنانے اور سیاست میںمثبت تبدیلیاں پید ا کرنےمیں پیش پیش رہنا چاہئے۔‘‘ واضح ہو کہ نئی دہلی میں بی جے پی کی طرف سے تیار کردہ اس مہم کا مقصد پچھلے ۹؍ سال میں نریندرمودی کی کی گئی محنتوںکو یاد دلانا اور عوام کو اس تعلق سے آگا ہ کرنا ہے ۔ 
 نئے پارلیمنٹ ہاؤس اور پرگتی میدان کی از سر نو تعمیر کے تعلق سے جے شنکر نے کہا کہ ’’ میںسمجھتا ہوں کہ نیا پارلیمنٹ ہاؤس اور پرگتی میدان کی تعمیرملک کی ترقی کیلئے وزیر اعظم کے کئے گئے عزم کی نشانی ہے۔ ‘‘  اس ضمن میں وزیر خارجہ نے دہلی کے اہم شخصیات سے بھی ایک میٹنگ میں گفتگو کی تھی ۔ اس دوران وہ آرٹ آف لیونگ کے ممبران سے بھی ہم کلام ہوئے تھے ۔ علاوہ ازیں سروجنی نگر میں شری وینایک ٹیمپل کا دورہ کرنے کے بعدانہوںنے دہلی میں مقیم جنوبی ہندوستانیوںسے بھی ملاقات کی جس میں انہوںنے کمیونٹی ویلفیئر کےمسائل وزیر خارجہ کو بتائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK