Inquilab Logo

اومیکرون کےسبب مہاراشٹر میںکورونا سے تحفظ کی نئی ہدایات

Updated: December 25, 2021, 8:23 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

نصف شب سے رات کا کرفیو ،وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نےاپیل کی کہ کرسمس اور نیاسال نہایت سادگی سے منایا جائے

Chief Minister uddhav thackeray
وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے

اومیکرون سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر میں کورونا سے تحفظ کے لئے نئی ہدایات جاری ہو گئی ہیں۔ ہر چند کہ یہ سابقہ ہدایات ہی ہیں لیکن انہیں نئے سرے سے جار ی کیا گیا ہے اور اب عمل در آمد کو یقینی بنانے کا فیصلہ ہوا ہے جس میں رات کے کرفیو کا بھی فیصلہ ہوا ہے۔ادھر وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے  عیسائی سماج کو کرسمس کی مبارکباد  دیتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وہ کرسمس کا تہوار اور نئے سال کی تقریبات نہایت سادگی سے منائیں۔ بھیڑ بھاڑ  بالکل نہ کریں اور تہوار جہاں تک ممکن ہو سکے گھر پر ہی منایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امیکرون کا خطرہ بہت بڑا ہے ۔ اس سے نمٹنے کیلئے سبھی کے تعاون کی ضرورت ہے۔ 
  اسی دوران وزارت د اخلہ کی جانب سے کرسمس کے تہوار کیلئے رہنما اصول جاری کئے گئے ہیں جس میں چرچ اور اس کے آس پاس بھیڑ بھاڑنہ کرنے ، سماجی  دوری برقرار رکھنے اور چرچ کے اطراف دکانیں یا میلہ نہ لگانے کی ہدایت  دی گئی ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے اس سال کرسمس کو سادگی سے منانے کے لئے رہنما  اصول جاری  کئے گئےہیں ۔ 
  وزارت داخلہ کے سرکیولر کے مطابق   کرسمس کے  لئے چرچ میں بیٹھنے کی گنجائش   کے ۵۰؍ فیصد افراد کو ہی شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ چرچ میں کسی بھی طرح سے ہجوم نہ ہو اور افرادی فاصلہ برقرار رکھا جائے ، ماسک لازمی طور پر پہناجائے اور سینی ٹائزر کا استعمال کیا جائے۔ ریستوران ، سنیما ہالس اور جمنازیم میں ۵۰؍ فیصد افراد کی ہی گنجائش ہو گی۔ شادیوں کی تقریب میں صرف ۱۰۰؍ افراد کی اجازت دی گئی ہے جبکہ ریاست میں ۳۱؍ دسمبر تک امتناعی احکامات نافذ ہیں اور ان پر شبینہ کرفیو کے ساتھ سختی سے عمل کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ ریاستی وزارت داخلہ  نے   شہری ترقی کے محکمے،میونسپل کارپوریشن، پولیس اور مقامی انتظامیہ کو ان تمام   اصولوں اور ہدایات کو سختی سے نافذ کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK