Inquilab Logo Happiest Places to Work

فروری میں گاڑیوں کی فروخت کا نیا ریکارڈ قائم، ۲۴؍لاکھ سے زائد یونٹس کی فروخت

Updated: March 06, 2026, 12:43 PM IST | New Delhi

اعدادو شمار کے مطابق فروری میں شہری علاقوں میں دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت میں۲۹؍فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں۲۲؍ فیصد اضافہ ہوا۔

Sales of vehicles increased by 62.25 percent compared to last year. Photo: INN
گزشتہ سال کے مقابلے میں۲۵ء۶۲؍ فیصد زیادہ گاڑیاں زیادہ فروخت۔ تصویر: آئی این این

ملک میں گاڑیوں کی فروخت کا ریکارڈ توڑ سلسلہ سال کے دوسرے مہینے میں بھی جاری رہا اور۲۴؍ لاکھ سے زائد یونٹس کی فروخت کے ساتھ فروری میں نیا ریکارڈ قائم ہوا۔

گاڑیوں کے ڈیلرز کی تنظیم فیڈریشن آف آٹوموبائل ڈیلزس اسوسی ایشن (فادا)  کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق فروری۲۰۲۶ءمیں ملک بھر میں مجموعی طور پر۲۴؍ لاکھ۹؍ ہزار۳۶۲؍ گاڑیاں فروخت ہوئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں۲۵ء۶۲؍ فیصد  زیادہ ہیں۔ مسافر گاڑیاں (کاریں، یوٹیلیٹی وہیکلز اور وین)، دو پہیہ، تین پہیہ، کمرشیل گاڑیاں اور ٹریکٹر سبھی زمروں کی فروخت گزشتہ تمام فروری کے مقابلے میں زیادہ رہی۔ ان میں بالترتیب۲۶؍  فیصد،۲۵؍فیصد، ۲۴؍ فیصد،۲۹؍ فیصد  اور۳۶؍ فیصد سالانہ اضافہ درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: عالمی سطح پرکشیدگی سے کھانے پینے کی اشیاء مہنگی

گزشتہ سال ستمبر میں اشیا ءو خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرح میں کمی کے بعد سے گاڑیوں کی فروخت مضبوط بنی ہوئی ہے۔ فادا کے مطابق۷۵؍ فیصد سے زیادہ ڈیلرز کو امید ہے کہ آئندہ دنوں میں فروخت میں مزید اضافہ ہوگا۔

فادا کے صدر سی ایس وگنیشور نے کہا کہ فروری۲۰۲۶ء آٹو انڈسٹری کے لئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا ہے۔ تعمیراتی آلات کے شعبے (۱ء۲۲؍فیصد کمی) کو چھوڑ کر دیگر تمام زمروں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فروری میں شہری علاقوں میں دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت میں۲۹؍فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں۲۲؍ فیصد اضافہ ہوا۔ اعداد و شمار کے مطابق فروری میں مسافر گاڑیوں کی خردہ فروخت۳؍ لاکھ ۹۴؍ ہزار ۷۶۸؍ یونٹس رہی، جو سالانہ بنیاد پر۲۶ء۱۲؍ فیصد زیادہ ہے۔ تین پہیہ گاڑیوں کی فروخت۲۴ء۳۹؍ فیصد بڑھ کر ایک لاکھ۱۷؍ ہزار۱۳۰؍ یونٹس اور دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت۲۵ء۰۲؍فیصد اضافے کے ساتھ ۱۷؍ لاکھ۵۰۵؍یونٹس تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھئے: خام تیل ۱۳؍ فیصد مہنگا، قطر میں ایل این جی کا پروڈکشن بند

کمرشیل گاڑیوں کی فروخت میں ۲۸ء۸۹؍ فیصد اور ٹریکٹروں کی فروخت میں ۳۶ء۳۵ ؍ فیصد اضافہ ہوا جن کی بالترتیب ایک لاکھ۸۲۰؍ اور۸۹؍ ہزار۴۱۸؍ یونٹس فروخت ہوئیں لیکن تعمیراتی آلات کی فروخت ۱ء۲۲؍ فیصد گھٹ کر۶؍ ہزار ۷۲۱؍ یونٹس رہ گئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK