سری لنکا کی خاتون ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کرنے اتری انگلینڈ کو ڈینیل ویاٹ اور ایمی جونز کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کیلئے ۱۳۵؍ ر ن جوڑ کر اچھی شروعات فراہم کی۔
EPAPER
Updated: June 14, 2026, 3:00 PM IST | Birmingham
سری لنکا کی خاتون ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کرنے اتری انگلینڈ کو ڈینیل ویاٹ اور ایمی جونز کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کیلئے ۱۳۵؍ ر ن جوڑ کر اچھی شروعات فراہم کی۔
ڈینیل ویاٹ(ناٹ آؤٹ ۱۰۵)، ایمی جونز (۵۳)، کپتان نتالی اسکیوربرنٹ (ناٹ آؤٹ ۴۶) کی جارحانہ اننگز کے بعد فریا کیمپ (۴؍ وکٹ) کی شاندار بولنگ کے مظاہرے کی بدولت انگلینڈ کی خاتون ٹیم نے خواتین ٹی ۲۰؍ورلڈ کپ گروپ ۔۲؍کے پہلے مقابلے میں سری لنکا کو ۸۷؍ رن سے شکست دی۔ ڈینیل ویاٹ کو ان کی شاندار بلے بازی کے لئے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔
سری لنکا کی خاتون ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کرنے اتری انگلینڈ کو ڈینیل ویاٹ اور ایمی جونز کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کیلئے ۱۳۵؍ ر ن جوڑ کر اچھی شروعات فراہم کی۔ ۱۴؍ویں اوور میں ملکی مدرا نے ایمی جونز کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ ایمی جونز نے ۳۸؍گیندوں میں ۴؍ چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے ۵۳؍ رن بنائے۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئیں نتالی اسکیور برنٹ نے ویاٹ کے ساتھ مل کر جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ ۲۰؍اوور میں ٹیم کا اسکور ایک وکٹ پر ۲۱۹؍رنوں تک پہنچا دیا۔ اسی دوران ویاٹ نے اپنی سنچری مکمل کی۔ ڈینیل ویاٹ کا ناٹ آؤٹ ۱۰۵؍ رنوں کا اسکور اب خاتون ٹی ۔۲۰؍ ورلڈ کپ میں چوتھا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔
یہ بھی پڑھئے: کین ولیمسن نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
۳۵؍سالہ ڈینیل ویاٹ اس ٹورنامنٹ میں سنچری لگانے والی انگلینڈ کی دوسری بلے باز بن گئی ہیں۔ ان سے پہلے ہیتھر نائٹ نے ۲۰۲۰ء میں کینبرا میں تھائی لینڈ کے خلاف ناٹ آؤٹ ۱۰۸؍رن بنائے تھے۔ ویاٹ نے اپنی اننگز میں ۶۲؍ گیندوں کا سامنا کیا اور۱۳؍ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔نتالی اسکیور برنٹ نے ۲۲؍گیندوں میں ۶؍ چوکے اور ایک چھکا اڑاتے ہوئے ناٹ آؤٹ ۴۶؍ رنوں کی اننگز کھیلی۔
اس کے جواب میں بیٹنگ کرنے اتری سری لنکا کی خاتون ٹیم۲۰؍وورز میں ۱۳۲؍ رنوں پر سمٹ گئی اور اسے ۸۷؍رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سری لنکا کےکیلئے نیلاکشی ڈی سلوا نے سب سے زیادہ ۳۹؍رن بنائے۔ ان کے علاوہ ہرشیتا سماراوکرما (۲۹)، کویشا دلہاری (۱۹) اور ہنسیما کرونارتنے (۱۱) رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ بقیہ بلے باز دہائی کے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ سکیں۔ انگلینڈ کیلئے فریا کیمپ نے ۴؍ وکٹ لئے۔ شارلٹ ڈین، سوفی ایکلسٹن کو۲۔۲؍وکٹیں ملیں۔ لارین بیل اور لنسی اسمتھ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔