Inquilab Logo

اخبارات کے اشتہارات سب سے زیادہ قابل اعتماد ہیں

Updated: May 11, 2022, 1:26 PM IST | Agency | New Delhi

؍۸۲؍فیصدلوگ پرنٹ پر سب سے زیادہ اعتماد کرتے ہیں اور ڈیجیٹل اشتہارات کو پسند نہیں کرتے۔ ہارورڈ بزنس ریویو کی رپورٹ

Fearless newspapers are at the top of the list.Picture:INN
ذرائع ابلاغ میںبھی اخبارات سرفہرست ہیں۔ تصویر: آئی این این

اخبار میں شائع ہونے والے اشتہارات سب سے زیادہ معتبر ہوتے ہیں۔ ہارورڈ بزنس ریویو کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق  صارفین اب بھی سوشل میڈیا اشتہارات سے زیادہ اخبار، ٹی وی اور ریڈیو پر بھروسہ کرتے ہیں۔ ان تمام ذرائع ابلاغ میں بھی اخبارات سرفہرست  ہیں  اور ۸۲؍فیصد افراد نے پرنٹ پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ تحقیق اس لئے بھی حیران کن ہے کہ جہاں پچھلی دہائی ڈیجیٹل مارکیٹنگ ٹیکنالوجی کے نام پر تھی ساتھ ہی وہ کمپنیاں جو انٹرنیٹ سے اپنا صد فیصد فروخت کرتی ہیں ، وہ بھی اگلے۱۲؍ ماہ میں روایتی اشتہارات (اخبار، ٹی وی-ریڈیو) پر اپنے اخراجات میں۱۱ء۷  فیصد اضافہ کرنے والی ہیں۔ یہ وجوہات اشتہارات کے روایتی ذریعہ میں ترقی لائے گی۔
 ڈیجیٹل اشتہارات لوگوں کو پسند نہیں آتے
 ہب اسپاٹ کے سروے کے مطابق ۵۷؍ فیصد لوگ ویڈیو سے پہلے اشتہارات کو ناپسند کرتے ہیں۔۴۳؍فیصد اسے نہیں دیکھتے۔ ڈیجیٹل اشتہارات اس وقت رکاوٹیں پیدا کرتے ہیں جب وہ کوئی مضمون پڑھتے ہیں یا کسی ویب سائٹ پر جاتے ہیں۔ اس سے برانڈ کی تئیں منفی ذہنیت پیدا ہوتی ہے۔
تھرڈ پارٹی کوکیز کا اختتام قریب ہے
 تھرڈ پارٹی کوکیز... جس سے صارف کو اس کی دلچسپی، تلاش کی بنیاد پر اشتہارات دکھائے جاتے ہیں۔ تھرڈ پارٹی کوکیز کا اختتام قریب ہے۔ گوگل انہیں۲۰۲۳ء کے آخر تک کروم سے ہٹا دے گا۔ ایپل بھی ایسا ہی کر رہا ہے۔ سی ایم او سروے کا کہنا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ۱۹ء۸؍فیصد کمپنیوں نے اب روایتی اشتہارات میں زیادہ سرمایہ کاری کی ہے۔
برانڈ کی ساکھ برقرار رکھنے میں اخبار سب سے آگے 
 مارکیٹنگ شیرپا کے سروے کے مطابق آج بھی اخبارات اشتہارات پربیشتر لوگوں کا بھروسہ ہے۔ایبیکیوٹی کی تحقیق کے مطابق اخبار ، ٹی وی اور ریڈیو رسائی، مصروفیت اور توجہ کی سطح پر ڈیجیٹل چینلز سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔ جہاں آن لائن اشتہارات کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، وہیں روایتی میڈیا میں کمی آئی ہے۔ مارکیٹنگ شیرپا کی رپورٹ کے مطابق جہاں آدھے سے زیادہ صارفین اخبار میں اشتہارات کو دلچسپی کی بنیاد پر دیکھتے ہیں وہیں صارف ڈیجیٹل اشتہارات سے پریشان ہوتاہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK