Inquilab Logo Happiest Places to Work

چوٹ کے باعث نیمار ہیٹی کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے: سی بی ایف

Updated: June 19, 2026, 2:35 PM IST | New York

برازیلین فٹ بال فیڈریشن (سی بی ایف) نے اعلان کیا ہے کہ اسٹار فٹبالر نیمار ورلڈ کپ کے گروپ سی میں ہیٹی کے خلاف میچ کے لیے ٹیم کے ساتھ فلاڈیلفیا نہیں جائیں گے اور نہ ہی اس میچ میں شرکت کریں گے۔

Neymar.Photo:X
نیمار۔ تصویر:ایکس

برازیلین فٹ بال فیڈریشن (سی بی ایف) نے اعلان کیا ہے کہ اسٹار فٹبالر نیمار ورلڈ کپ کے گروپ سی میں ہیٹی کے خلاف میچ کے لیے ٹیم کے ساتھ فلاڈیلفیا نہیں جائیں گے اور نہ ہی اس میچ میں شرکت کریں گے۔سی بی ایف کے مطابق نیمار اپنی بحالی کے عمل کے آخری مرحلے کو مکمل کرنے کے لیے نیو جرسی میں ہی رہیں گے، جہاں وہ ہوٹل اور ٹریننگ سینٹر کی جدید سہولتوں سے فائدہ اٹھائیں گے۔
۳۴؍ سالہ نیمار دائیں پنڈلی کی چوٹ کے باعث گزشتہ ایک ماہ سے میدان سے دور ہیں۔ انہوں نے بدھ کو نیو جرسی میں ورلڈ کپ کے دوران پہلی بار برازیلین ٹیم کے ساتھیوں کے ساتھ مختصر تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔ ٹریننگ کے دوران نیمار رافینیا، برونو گیماریش، گیبریل ماگالہیش اور فابینہو کے ساتھ میدان میں نظر آئے اور صحافیوں سے مذاق کرتے ہوئے کہاکہ ’’کیا آپ لوگوں نے مجھے یاد کیا؟‘‘
اس سے قبل منگل کو امریکہ پہنچنے کے بعد نیمار نے پہلی مرتبہ انفرادی طور پر میدان کے کنارے دوڑ اور ورزش کی مشقیں بھی کی تھیں۔ سی بی ایف کی جانب سے جاری ویڈیو میں انہیں کوچ کارلو اینچیلوتی کے عملے کے ایک رکن کے ساتھ ٹریننگ کرتے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھئے:فیفا کا ورلڈ کپ، فٹبال کے آلودہ ترین مقاابلے میں تبدیل، ٹنوں کاربن کا اخراج

فیفا ورلڈ کپ: سوئزر لینڈ نے بوسنیا و ہرزیگووینا کو شکست دی
 جوہان منجامبی کے گول کی بدولت سوئزر لینڈنے فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ ءکے گروپ بی مقابلے میں بوسنیا و ہرزیگووینا پر ۱۔۴؍گول سے کامیابی حاصل کی۔سوئزر لینڈ کے لیے جوہان منجامبی نے ۷۴؍ ویں اور۹۰؍ ویں منٹ میں دو گول کیے۔ روبین ورگاس نے۸۴؍ ویں جبکہ کپتان گرینٹ شاکا نے ۹۷؍ ویں منٹ میں گول کیا۔

یہ بھی پڑھئے:ڈیوڈ کی ہیٹ ٹرک، کنیڈا کی ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی


میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں کے درمیان گول کے لیے سخت مقابلہ ہوا۔ لیکن دونوں ہی ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔ متبادل کھلاڑی جوہان منجامبی نے ۷۴؍ ویں منٹ میں والی سے اپنا پہلا ورلڈ کپ گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔۸۴؍ ویں منٹ میں طارق محرمووچ کو خطرناک ٹیکل کے لیے باہر بھیجے جانے کے بعد، جس سے بوسنیا کے کھلاڑیوں کی تعداد میدان میں ۱۰؍ رہ گئی، روبین ورگاس نے گول کر کے اسکور میں اضافہ کیا۔ منجامبی نے ورگاس کے تعاون سے۹۰؍ ویں منٹ میں گول کر کے سوئٹزرلینڈ کی برتری کو مزید بڑھایا۔ ایرمین مہمک کے بوسنیا کے لیے دیر سے کیے گئے گول کے باوجود، ٹیم کے پاس ابھی بھی اپنے دوسرے ورلڈ کپ میں ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے کا موقع ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK