آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ،سنّی جمعیۃ العلماء اور رضا اکیڈمی کی جانب سے مہیا کردہ کیو آر کوڈ اسکین کرکے ہزاروں مصلیان نے پورٹل پر اپنے مشورے اور اعتراضات بھیجے۔
EPAPER
Updated: November 07, 2026, 2:51 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ،سنّی جمعیۃ العلماء اور رضا اکیڈمی کی جانب سے مہیا کردہ کیو آر کوڈ اسکین کرکے ہزاروں مصلیان نے پورٹل پر اپنے مشورے اور اعتراضات بھیجے۔
مجوزہ یکساں سول کوڈ (یو سی سی ) کے خلاف جمعہ کی نمازکے بعد ہزاروں مصلیان نے اپنے اعتراضات اور مشورے درج کرائے۔ شہر اور مضافات کی کئی مساجد میںائمہ نے اسی عنوان پرخطاب کیا اور عوام کویو سی سی کے نقصانات سے آگاہ کرایا۔
یو سی سی کے تعلق سے عامۃ المسلمین میں بیداری پیدا کرنے اور حکومت کے مہیا کردہ پورٹل پرعوام کی آراء اور اعتراضات درج کرانےکے لئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بو رڈ، سنی جمعۃ العلماء اورر ضا اکیڈمی کی جانب سےفراہم کردہ کیو آر کوڈ سے ہزاروں مصلیان نے استفادہ کیا اوریہ سلسلہ جاری ہے۔جمعہ کی نماز کے بعد ممبئی کے متعدد علاقوں کی مساجد میں نمازیوں نے اپنے موبائل فون سے کیو آر کوڈ اسکین کرکے آن لائن فارم پُر کیا اور مجوزہ یو سی سی کی مخالفت کی۔
الگ الگ علاقوں کی مساجد میں اہتمام کیاگیا
جاری مہم کے تحت شہراورمضافات کی بہت سی مساجد میں اس کااہتمام کیا گیا ۔ ان میںکچھ مساجد کے نام ذیل میں درج کئے جارہے ہیں۔سنّی بلال مسجد (دوٹانکی ) ہانڈی والا مسجد، گھتری مسجد، مینارہ مسجد، چشتی ہندوستانی مسجد (بائیکلہ )، سنی بڑی مسجد (مدنپورہ)، رسول مسجد (تیلی محلہ)، اسلام پورہ کی مسجد ،حجرہ محلہ مسجد، حکیم داؤنی مسجد(سورتی محلہ)قاضی پورہ مسجد، سنگ تراشان مسجد(مستان تالاب)، چشتی اشرفی مسجد (چھوٹا سونا پور)، سنجری مسجد (کماٹی پورہ)۔
یہ بھی پڑھئے: سلیم فروٹ سے منسلک جائیداد ہڑپنے کے معاملے میں ای ڈی کی کارروائی
جوگیشوری میںویشالی نگر،راج نگر مومن نگر، امرت نگرکی مساجد میں،صدیقیہ مسجد گلشن نگر، پاٹلی پتر نگر اقصیٰ مسجد۔ مسجد معراج چیتا کیمپ ، الفلاح مسجد چیتا کیمپ اور اصلاح المسلمین مسجد چیتا کیمپ کے علاوہ میرا روڈ کی ثناء مسجد، آر این اے براڈوے مسجد ، سنی مسجد اورمسجد عمر ۔
ممبرا کی مسجد شملہ پارک ، مسجد دارالابرار، مسجد رشید، مسجد بیت ا لرحمٰن ، مسجد صفہ، مسجد معاذ بن جبل ، مسجد جبلی پارک ،مسجد ابوبکر صدیق ،مسجد عثمان غنی، مسجد ومدرسہ فیض ا لعلوم ، مسجد سکون ہائٹس، مسجد دعوۃ الفلاح، مسجد طور ، مسجد نعمان ، مسجد بیت المکرم اور مسجد طوبیٰ۔
کرلا کی مساجد اشرفیہ مسجد، چشتیہ مسجد، حبیبہ مسجد،قریش نگر بڑی مسجد، قادریہ مسجد۔
گوونڈی کی متعدد مساجد سنّی ہری مسجد، تعمیرملت مسجد، مسجد رضویہ ، اتحاد المسلمین ، سنّی رضا مسجد، فیض الرسول مسجداورسنّی محمدی مسجدوغیرہ شامل ہیں ۔ ان میں سے بیشتر مساجد میںائمہ نے یوسی سی پرخطاب کیا اورجمعہ کی نماز کے بعد کیو آر کوڈ اسکین کرکے مصلیان نے اپنے اعتراضات حکومت تک پہنچائے۔