Inquilab Logo Happiest Places to Work

این ایف ایچ ایس سروے :خواتین اور بچوںکی صحت کی دیکھ بھال میں بہتری کے اشارے

Updated: June 02, 2026, 12:38 PM IST | Agency | New Delhi

سروے رپورٹ کےمطابق بچوں میں ناقض تغذیہ کو کم کرنے،معیاری اسپتالو ںمیں بچوں کی پیدائش کو یقینی بنانے اورصحت کی خدمات تک رسائی میںپیش رفت ہوئی ہے ۔

The Survey Covered More Than 650,000 Households.Photo:INN
سروے میں ساڑھے۶؍ لاکھ سے زائد گھرانوں کا احاطہ کیا گیا-تصویر:آئی این این

حال ہی میں جاری ہونے والے نیشنل فیملی ہیلتھ سروے(این ایف ایچ ایس-۶)  کےاعدادوشمار کے مطابق  ہندوستان میں ماں اور بچے کی صحت کی دیکھ بھال، ویکسی نیشن(ٹیکہ کاری) کووَریج، غذائیت اور مالی تحفظ میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:کیا پارول گلاٹی نے منگنی کر لی؟ انسٹاگرام اسٹوری نے مداحوں کا تجسس بڑھا دیا

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف  سے ۲۹؍مئی کو جاری کی گئی سروے رپورٹ ملک میں عوامی صحت اور سماجی اشاریوں کا جامع ترین جائزہ پیش کرتی ہے۔ممبئی میں قائم انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار پاپولیشن سائنسز(آئی آئی پی ایس)کے ذریعے ۲۴-۲۰۲۳ء کے دوران کئےگئے سروے میں ۷۱۵؍ اضلاع میں تقریباً ۶ء۷۹؍ لاکھ گھرانوں کا احاطہ کیا گیا۔ نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان پائیدار ترقی کے کئی اہداف (ایس ڈی جی)کی طرف خاص طور پر بچوں  میں ناقض تغذیہ کو کم کرنے،معیاری اسپتالو ںمیں بچوں کی پیدائش کو یقینی بنانے اوراور صحت کی خدمات تک رسائی بڑھانے میں نمایاں پیش رفت کر رہا ہے۔کلیدی نتائج میں حاملہ خواتین کو اسپتالوں تک پہنچانے میں ۹۰ء۶؍فیصد اضافہ،۱۲؍ سے۲۳؍ ماہ کی عمر کے بچوں میں حفاظتی ٹیکوں کامکمل کووَریج(۸۷ء۱؍ فیصد) فیصد اور۵؍ سال سے کم عمر بچوں میں شدید غذائی قلت میں نمایاں کمی(۳۲ ؍فیصد) شامل ہے۔

یہ بھی پڑھئے:سیٹیلائٹ تصاویر نے غزہ کی ہولناک تباہی دنیا کے سامنے رکھ دی

سروے کے مطابق ۶؍ سے۲۳؍ ماہ کے بچوںکومناسب خوراک ملنے کا تناسب۱۵ء۳؍ فیصد ہےجو این ایف ایچ ایس۵؍ میں سامنے آئے۱۱؍ فیصد سے زیادہ ہے حالانکہ خاطر خواہ نہیں ہے ۔ سروے میں’ آیوشمان بھارت پی ایم جے وائے‘ جیسی سرکاری اسکیموں کے تحت ہیلتھ انشورنس کووَریج کی توسیع پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نتائج ملک میں بنیادی صحت عامہ کے نظام، حفاظتی ٹیکوں کے بنیادی ڈھانچے، زچگی کی صحت کے پروگراموں اور غذائیت  کے شعبوں میں  برسوں کی سرمایہ کاری کی عکاسی کرتے ہیں۔ ’این ایف ایچ ایس۶‘  کے مطابق  سب سے نمایاں بہتری ماؤں کی صحت کی خدمات میں ہوئی ہے۔ قبل از پیدائش کی دیکھ بھال (اے این سی)کووَریج این ایف ایچ ایس۵؍میں۹۲ء۶؍ فیصد سے بڑھ کراین ایف ایچ ایس ۶؍ میں ۹۵ء۹؍ فیصد تک بڑھ گئی ۔اس کے علاوہ سروے رپورٹ میںشہری ودیہی مردوخواتین کی مجموعی صحت کا بھی جائزہ پیش کیاگیا ہے ۔ اس میںموٹاپا ، بلڈ شوگر نیز بچوں میںڈائریا کے معاملات  کے اعدادوشمار بھی پیش کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK