Inquilab Logo

مودی سرکار کے ۹؍ سال، کانگریس کے ۹؍ سوال

Updated: May 27, 2023, 10:27 AM IST | New Delhi

مہنگائی اور بیروزگاری پر آڑے ہاتھوں لیا، کھرگے نے وزیراعظم کو ’ملازمتیں چھیننے میں وشو گرو‘ بتایا، سالگرہ کو ’یوم معذرت‘ کے طورپر منانےکا مشورہ دیا

Pawan Khera, Jairam Ramesh and Supriya Shrineet releasing a booklet titled `9 Years, 9 Questions`. (PTI)
پون کھیرا، جے رام رمیش اور سپریہ شری نیت ’۹؍ سال، ۹؍ سوال‘ کے عنوان سے کتابچہ جاری کرتے ہوئے۔ ( پی ٹی آئی)

کانگریس نے اقتدار میں ۹؍سال مکمل ہونے پر مودی حکومت سے جمعہ کو ۹؍  سوال پوچھے اور کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو خاموشی توڑکر ان سوالوں کا جواب دینا چاہئے۔ حکومت پر عوام کو ’دھوکہ ‘دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کانگریس نے مودی حکومت کو صلاح دی کہ وہ اپنی ۹؍ ویں سالگرہ کو ’یوم معذرت‘ کے طور پر منگائیں۔  پارٹی صدر ملکارجن کھرگے نے اس موقع پر ایک ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے  وزیراعظم مودی کو ’’ملازمتیں چھیننے میں وشو گرو‘‘ قراردیا۔ 
مودی سرکار پر کانگریس کا حملہ
 کانگریس  کے شعبہ رابطہ عامہ  کے انچارج جے رام رمیش ،محکمہ کے سربراہ پون کھیڑا اور ترجمان سپریہ شر ی نیت نے جمعہ کو  پارٹی ہیڈ کواٹرز میں نو سوالوں پر مشتمل  ایک کتابچہ جاری کی اور کہا کہ کانگریسی لیڈر راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کے دوران اور بعد میں مسلسل یہ سوال اٹھائے ہیں لیکن حکومت کی طرف سے آج تک کسی سوال کا جواب نہیں ملا۔
 انہوں نے کہاکہ’’ کانگریس پارٹی آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ۹؍ سوال پوچھ رہی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ان تمام سوالوں پر مودی اپنی خاموشی توڑ کر ان  جواب دیں۔‘‘کانگریسی لیڈروں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت نے نو سال میں پرانی اسکیموں کو نیا نام دے کر پیش کیا اور وزیر اعظم نے تشہیری کردار ادا کیا۔مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح پہلے کی’ ایل پی جی گرامین وترن یوجنا‘کو’ اجولا‘نام دیاگیا اسی طرح دیگر کئی پرانی اسکیموں کو نیا نام دینے میں گزشتہ۹؍  برسوں  میں بڑی کامیابی حاصل کی گئی ہے۔
 حکومت سے۹؍ سوال 
 انہوں نے حکومت سے پہلے سوال مہنگائی کے سلسلے میں کیا اور کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری آسمان کیوں چھو رہی ہے۔ امیر مزید امیر اور غریب مزید غریب کیوں ہورہے ہیں۔ سرکاری املاک کو کیوں فروخت کیا جا رہا ہے اور ملک میں اقتصادی مسائل  میںمسلسل کیوں اضافہ ہو رہا ہے؟ زراعت کے متعلق سوال پر انہوں نے کہا، ایسا کیوں ہے کہ کالے زرعی قوانین کو رد کرتے وقت کسانوں کو تنظیموں کے ساتھ سمجھوتے کو ابھی تک لاگو نہیں کیا گیا۔سہارا قیمت(ایم ایس پی ) کی گارنٹی کیو نہیں دی گئی ۔ گزشتہ نو سالوں میں بھی کسانوں کی آمدنی دوگنی کیوں نہیں ہوئی؟“
 کھرگے نے ویڈیو جاری کیا
  اس کےساتھ ہی کانگریس صدر ملکارجن کھرگے  نے بڑھتی بے روزگاری کے حوالے سے جمعہ کومرکز کی مودی حکومت پر طنزیہ حملہ کیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی کے راج میں ہندوستان روزگار چھیننے میں ’وشو گرو‘ بن گیا ہے۔ کانگریس صدر کھرگے نے ٹویٹ کیاکہ ’’گزشتہ۹؍ سال میں  مرکز کی مودی حکومت کروڑوں نوجوانوں کا روزگار چھیننے میں ’وشو گرو‘ بن گئی ہے۔‘‘
 انہوں نے اس ٹویٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے۔ ویڈیو میں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں حکومت کی ناکامی کو ظاہر کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مرکز کی مودی حکومت نے ہر سال نوجوانوں کو ۲؍کروڑ ملازمتیں دینے کا وعدہ کیا تھا مگر پورا نہیں کیا۔ ویڈیو میں پوچھا گیا ہے کہ کیا وعدہ کے مطابق ۹؍ برسوں  میں  ۱۸؍ کروڑ نوجوانوں کو ملازمت دی گئی؟

congress Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK