Inquilab Logo

نربھیا کےچاروں قصورواروں کو پھانسی کی خبر ملتے ہی لوگوں نے تالیاں بجائیں

Updated: March 21, 2020, 10:28 AM IST | New Delhi

ملک کو شرمسار کرنے والے اجتماعی آبروریزی اور قتل معاملے کے چاروں مجرموں ، ونےشرما(۲۶)،مکیش سنگھ (۳۲)،اکشے ٹھاکر(۳۱) اور پون گپتا (۲۵)کوجمعہ کی صبح ساڑھے پانچ بجے یہاں تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی۔تہاڑ جیل کے ڈائریکٹر جنرل سندیپ گوئل نے بتایا کہ چاروں مجرموں کو ٹھیک ساڑھے پانچ بجے پھانسی دے دی گئی اور تقریباً۶؍بجےیعنی آدھے گھنٹے بعد چاروں کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دےدیا۔

Sweets were distributed in Amritsar after the execution of the perpetrators. Photo: PTI
قصورواروں کی پھانسی پر امرتسر میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ تصویر: پی ٹی آئی

ملک کو شرمسار کرنے والے اجتماعی آبروریزی اور قتل معاملے کے چاروں مجرموں ، ونےشرما(۲۶)،مکیش سنگھ (۳۲)،اکشے ٹھاکر(۳۱) اور پون گپتا (۲۵)کوجمعہ کی صبح ساڑھے پانچ بجے یہاں تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی۔تہاڑ جیل کے ڈائریکٹر جنرل سندیپ گوئل نے بتایا کہ چاروں مجرموں کو ٹھیک ساڑھے پانچ بجے پھانسی دے دی گئی اور تقریباً۶؍بجےیعنی آدھے گھنٹے بعد چاروں کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دےدیا۔جیل انتظامیہ کے ذرائع کےمطابق چاروں قصورواروں کو ایک ساتھ پھانسی پر لٹکایا گیا اور اس کیلئے جیل نمبر۳؍ کی پھانسی کوٹھی میں ۲؍ تختوں پر چاروں کو لٹکانے کےلئے ۴؍ہینگر بنائے گئے تھے۔ان میں سے ایک کا لیور میرٹھ سے آئے جلاد نے کھینچا اور دوسرے لیور کو جیل اسٹاف نے کھینچا۔ جمعہ کی صبح چاروں کو سیل سے جگایاگیا حالانکہ چاروں میں سے کوئی بھی سویا نہیں تھا۔اس کے بعد صبح کے ضروری طریقہ کار کے بعد ان سے آخری خواہش پوچھی گئی اور پھر سیل سے باہر لانے سے پہلے چاروں کو کالا کرتاپائیجامہ پہنایاگیا اورہاتھ پیچھےکی طرف باندھ دئے گئے۔
آشا دیوی نے خوشی کا اظہار کیا
 پھانسی کے بعد ، نربھیا کی ماں آشا دیوی نے کہا کہ وہ آج بہت خوشی محسوس کررہی ہیں کیونکہ آخر ان کی بیٹی کو انصاف مل ہی گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج انہیں نربھیا کی ماں ہونےپر فخر ہے۔۷؍سال پہلے پیش آنے والے اس واقعہ سےلوگ اور پوراملک بے حدشرمندہ تھا ، لیکن آج انصاف دیا گیا ہے۔نربھیا کے والد نے کہا دیر سے ہی صحیح انہیں انصاف تو ملا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے باپ بننے کا فرض نبھایا ہے۔ انصاف کیلئےدر درٹھوکرکھائی لیکن آخرکار انصاف مل ہی گیا۔
قومی خواتین کمیشن نے مثالی قرار دیا
 قومی خواتین کمیشن کی صدرریکھا شرما نے ٹویٹ کرکے کہا کہ آج ایک مثال پیش کی گئی لیکن یہ بہت پہلے ہو جانا چاہئےتھا۔انہون نے کہا،’’اب لوگوں کو پتہ چلے گا کہ آپ تاریخ آگے بڑھا سکتے ہیں لیکن سزا ملےگی۔‘‘
 دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال نے کہا کہ ۷؍سال کے لمبے انتظار کے بعدآج انصاف کی جیت ہوئی۔انہوں نے کہا،’’نربھیاکی ماں نےانصاف کے لئے در در ٹھوکریں کھائیں ۔سارا ملک سڑکوں پر اترا،بھوک ہڑتالیں کیں ،لاٹھیاں کھائیں ۔یہ سارے ملک کی جیت ہے۔اب ہمیں ملک میں ایک سخت سسٹم بنانا ہے۔یقین ہے کہ تبدیلی آئے گی،ضرور آئے گی۔ستیہ میو جیتے۔‘‘ چاروں مجرموں کی لاشوں کو۸؍بجےدین دیال اپادھیائے اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا اور تمام طریقہ کار مکمل ہونےکےبعد لاشوں کو لواحقین کے حوالےکردیا جائے گا۔حالانکہ یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ لواحقین لاشیں لینے آئیں گےیا نہیں ۔اگر لواحقین لاشیں نہیں لیں گے تو دہلی پولیس کی جانب سے آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔پھانسی کی خبر ملتے ہی جیل کے باہر موجود لوگون نے تالیاں بجائیں اور ’بھارت ماتا کی جے‘ کے نعرے لگائے اور مٹھائیاں بانٹ کر خوشی کااظہار کیا۔ سکیوریٹی کے پیش نظر جیل کےباہر اس دوران بڑی تعداد میں پولیس اور نیم فوجی دستےکوتعینات کیا گیا تھا۔ تہاڑ جیل میں پہلی بار۴؍لوگوں کو ایک ساتھ پھانسی دی گئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK