• Sun, 13 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بھیونڈی:قتل کے الزام میں کیلاش دھوترے گرفتار، ملزمین کی تعداد ۷؍ ہوگئی

Updated: February 23, 2024, 8:01 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

بھیونڈی شہر شیو سینا (شندے ) کے نائب شہرپرمکھ کیلاش دھوترے کے ساتھ ایک اورملزم کو گرفتار کر کے جمعرات کوعدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں ۴؍ دن کی پولیس حراست میں رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

 یہاں ایک نابالغ طالب علم کو اغواء کر کے بے دردی سے پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کے الزام میں پولیس نے کلیدی ملزم کیلاش دھوترے جوبھیونڈی شہر شیو سینا (شندے ) کے نائب شہرپرمکھ ہیں، کو گرفتار کرلیا ہے۔ کیلاش دھوترے کے ساتھ ایک اورملزم کو گرفتار کر کے جمعرات کوعدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں ۴؍ دن کی پولیس حراست میں رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس طرح اس معاملہ میں گرفتارشدہ ملزموں کی تعداد ۷؍ہو گئی ہے جبکہ ۱۳؍ افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ 
واضح ہوکہ بی این این کالج کے پاس دیوا دھوترے اور سنکیت بھوسلے کے درمیان معمولی تنازع ہوا تھا جس بعددو گروہوں میں جھڑپ ہوئی۔ بعدازیں سنکیت بھوسلے(۱۶) کو شیو سینا (شندے ) نائب شہر پرمکھ کیلاش دھوترے، اس کے بیٹے دیوا دھوترے اور دیگر ساتھیوں نے اغواء کرکے بری طرح پٹائی کی اور بے ہوشی کی حالت میں پھینک دیا گیا۔ شدید زخمی سنکیت بھوسلے نے ۷؍دن تک زیر علاج رہنے کے بعداسپتال میں دم توڑدیا۔ اس معاملے میں پولیس نے دونوں طرف سے کیس درج کرلئے تھے۔ پہلے سنکیت بھوسلے کےقتل کے الزام میں ۱۳؍ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا تھا اور ۳؍ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ بھیونڈی شہر پولیس نے کیلاش دھوترے، آکاش جادھو، وشال سابلے اور کرائم برانچ نے اوم لونڈے کو گرفتار کیا۔ 
یاد رہے کہ مقتول کے اہل خانہ اس بات پر بضد تھے کہ جب تک کلیدی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاتا، اس وقت تک وہ سنکیت بھوسلے کی لاش نہیں لیں گے۔ وہاں جمع بھیڑ نے پولیس اور شیوسینا کے شہر پرمکھ کے خلاف بھی زبردست نعرے لگائےجس کے بعد پولیس نے مزید مستعدی کا مظاہرہ کیا اور دیگر مفرور ملزموں کو تلاش کر رہی ہے۔ 
خبر لکھے جانے تک سنکیت کے اہل خانہ نے لاش کو اپنے قبضے میں نہیں لیا تھا۔ آر پی آئی کے مقامی صدرمہندر گائیکواڑ اور اہل خانہ نے اس معاملے میں پولیس کے کردار پرتنقیدکی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK