Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیتا امبانی اور ایوانکا ٹرمپ ڈیجیٹل صنفی امتیاز کیخلاف صف آرا

Updated: August 13, 2020, 9:55 AM IST | Agency | Washington

ریلائنس فاؤنڈیشن اور یو ایس اے آئی ڈی ساتھ مل کر ہندوستان میں کام کریں گے ،۵۰؍ لاکھ خواتین تک پہنچنے کا ہدف

Nita Ambani - Pic : INN
نیتا امبانی ۔ تصویر : آئی این این

ملک کی مشہور کمپنی ریلائنس کے تحت قائم کی گئی غیر سرکاری تنظیم ریلائنس فاؤنڈیشن کی سربراہ نیتا امبانی نے  ہندوستان میں ڈیجیٹل صنفی  امتیاز  کو ختم کرنے کے   لئے امریکہ  کی بین  الاقوامی  ڈیولپمنٹ ایجنسی  (یو ایس  اے آئی ڈی)  کے  ساتھ  ہاتھ ملایا ہے۔اس موقع پر واشنگٹن میں منعقدہ پروگرام  میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بیٹی اور ان کی  مشیر ایوانکا  ٹرمپ  چیف گیسٹ   کے  طور پر موجود تھیں۔ نیتا امبانی نے ممبئی سے پروگرام میں  ورچوئل شرکت کی۔
  یاد رہے کہ یہ امریکی  صدر ڈونالڈ ٹرمپ  نے پوری دنیا میں  خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے ’ویمنس  گلوبل ڈیولپمنٹ   پروسپیریٹی (ڈبلیو۔ جی ڈی پی) پہل کی ابتدا کی تھی۔ اس کو بنانے میں ایوانکا ٹرمپ نے اہم کردار  ادا کیا ہے۔  اس تنظیم کا ہدف۲۰۲۵ء تک ترقی پذیر  ممالک کی   ۵۰؍ لاکھ خواتین تک پہنچنا ہے۔اس قدم سے ریلائنس فاؤنڈیشن اور یو  ایس  اے آئی ڈی ساتھ  مل کر کام کریں گے۔  اس اہم شراکت داری کا  اعلان ڈبلیو  جی ڈی پی  کے تحت ہوئے ایک خصوصی پروگرام میں کیا گیا ہے۔ پروگرام  کی میزبانی  امریکی نائب  وزیر اسٹیفن  بیجگن  نے کی، جس میں  یو ایس اے آئی  ڈی کے  ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بونی گلک نے بھی شرکت کی۔
 پروگرام  سے ورچوئل خطاب کرتے  ہوئے نیتا امبانی نے کہا کہ ’’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے  خوشی اور فخر محسوس ہورہا ہے کہ  یو ایس اے آئی  ڈی کے ساتھ شراکت کرکے ریلائنس فاؤنڈیشن اور ڈبلیو۔ جی ڈی پی ساتھ آرہے ہیں۔ہمارا  مشترکہ ہدف ہندوستان  میں صنفی امتیاز اور ڈیجیٹل تقسیم  دونوں کو ختم کرنا ہے کیونکہ  جب خواتین  بیدار  ہوتی ہیں تو وہ خاندانوں، سماج اور  ملک کی ترقی کے نئے راستے کھولتی ہیں۔ہم خواتین کو معاشی طورپر بااختیار بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔‘‘اس پروگرام کے بعد فائونڈیشن کی جانب سے مختلف اعلانات بھی کئے گئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK