Inquilab Logo Happiest Places to Work

نتیش کمار اور تیجسوی یادوکی پٹنہ کی خانقاہوں پرحاضری

Updated: August 28, 2026, 11:54 AM IST | Agency | Patna

عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار اوراپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے خانقاہوں پر چادر چڑھائی اور بہار و ملک میں امن، بھائی چارے اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔

In the image shown, Nitish Kumar is at Khanqah Mujibiya, while in the image on the left, Tejashwi is seen offering prayers at Bargah-e-Ishq, Takia Sharif. Picture: INN
زیرنظرتصویرمیں نتیش کمار خانقاہ مجیبیہ میں جبکہ بائیں جانب کی تصویر میں تیجسوی بارگاہ عشق تکیہ شریف میں دعا کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

 عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے بہار کے سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما تیجسوی پرساد یادو نے پٹنہ کی مختلف تاریخی خانقاہوں اور درگاہوں پر حاضری دی اور چادر چڑھا کر ریاست اور ملک میں امن، خوشحالی، بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے دعا کی۔نتیش کمار نےجمعرات کو پٹنہ کے پھلواری شریف واقع تاریخی خانقاہ مجیبیہ کا دورہ کیا۔ وہاں انہوں نے خانقاہ کے پیر حضرت مولانا آیت اللہ قادری سے ملاقات کی اور خانقاہ کے بانی حضرت مولانا پیر مجیب اللہ قادری کی درگاہ پر روایتی چادر چڑھائی۔سابق وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر بہار اور ملک کی خوشحالی، امن، بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کئی برسوں سے خانقاہ مجیبیہ آتے رہے ہیں اور اس درگاہ سے ان کا پرانا تعلق ہے۔ ان کے مطابق، یہاں آنے سے انہیں سکون کا احساس ہوتا ہے۔خانقاہ کے منتظم حضرت مولانا منہاج الدین قادری مجیبی اور رکن اسمبلی شیام رجک نے نتیش کمار کا استقبال کیا۔ اس کے بعد انہوں نے خانقاہ کے احاطے میں موجود مذہبی یادگاروں کا دورہ کیا اور چادر پوشی کی رسم میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھئے: کین بیتوا ریوَر لنک پروجیکٹ کے خلاف قبائلی برادری آخراحتجاج کیوں کررہی ہے؟

نتیش کمار کی آمد کی خبر پھیلتے ہی بڑی تعداد میں عقیدت مند اور مقامی لوگ خانقاہ میں جمع ہوگئے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے لوگوں کا استقبال کیا اور انہیں عید میلاد النبیؐ کی مبارک باد دی۔

اس سے قبل آر جے ڈی  لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے پٹنہ سٹی کے مٹن گھاٹ واقع خانقاہ بارگاہِ عشق تکیہ شریف کا دورہ کیا۔نیوز پورٹل ’ قومی آواز‘  اور’ دی ہاک‘کی  خبر کے مطابق انہوں نے یہاں درگاہ پر چادر چڑھائی اور بہار میں امن، خوشحالی، مسرت اور ترقی کے لیے دعا کی ۔ خانقاہ بارگاہِ عشق تکیہ شریف کا شمار خطے کی تاریخی درگاہوں میں ہوتا ہے اور اس کا تعلق بہار کی صوفی روایت اور گنگا جمنی تہذیب سے بتایا جاتا ہے۔ سالانہ عرس کے موقع پر  ریاست کے مختلف حصوں سے بڑی تعداد میں عقیدت مند یہاں پہنچتے ہیں۔ اس مقام پر حضرت خواجہ رکن الدین عشق کی درگاہ ہے جبکہ اس کا تاریخی تعلق ٹیپو سلطان کے خاندان سے بھی بتایا جاتا ہے۔تیجسوی یادو نے بدھ کی شام پھلواری شریف واقع خانقاہ مجیبیہ کا بھی دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے درگاہ پر چادر چڑھائی اور ریاست کی خوشحالی کے لیے دعا کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK