بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اب راجیہ سبھا کے رکن بن گئے ہیں اور وہ جلد ہی ریاست کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔
EPAPER
Updated: April 12, 2026, 10:57 AM IST | Mumbai
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اب راجیہ سبھا کے رکن بن گئے ہیں اور وہ جلد ہی ریاست کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اب راجیہ سبھا کے رکن بن گئے ہیں اور وہ جلد ہی ریاست کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ نتیش کمار کا سامان وزیر اعلیٰ رہائش(ایک انے مارگ) سے ان کے نئے پتہ (۷؍ سرکیولرروڈ) پر منتقل ہونا شروع ہو گیا ہے۔ نتیش کمار جب بھی وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ چھوڑتے ہیں تو۷؍سرکیولر روڈ میں ہی قیام کرتے ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے یہ بحث تیز تھی کہ وہ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ چھوڑنے کے بعد کہاں جائیں گے۔ تازہ خبروں کے مطابق استعفیٰ سے قبل ہی وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ خالی کی جارہی ہے ۔ سامان کی منتقلی کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے۔ اس سے قبل جب۹؍ مہینے کیلئے جیتن رام مانجھی وزیر اعلیٰ بنے تھے، تب بھی نتیش کمار اسی رہائش گاہ میں مقیم تھے۔قابل ذکر ہے کہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جمعہ کے روز راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر حلف لے لیا۔ نائب صدر سی پی رادھاکرشنن نے انہیں ہندی میں حلف دلایا۔ انہوں نے پرانی پارلیمنٹ عمارت کی طرف جسے اب ’سنویدھان سدن‘ کہا جاتا ہے، اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوک سبھا کے رکن اور مرکزی وزیر کی حیثیت سے اس عمارت سے وابستہ رہے ہیں اور اب دوبارہ یہاں آ گئے ہیں۔