Inquilab Logo

کسی بی جے پی حکومت نے کبھی میڈیااداروں پر پابندی نہیں لگائی:راج ناتھ سنگھ

Updated: January 16, 2023, 3:31 PM IST | New Delhi

وزیر دفاع اور سینئر بی جے پی لیڈر راج ناتھ سنگھ نےاتوار کو کانگریس کو جواب دیتے ہوئےکہا کہ آزادی صحافت کی خلاف ورزی کاالزام لگانے والے یہ بھول جاتے ہیں کہ بی جے پی کی حکومتوں نے کبھی بھی کسی میڈیا تنظیم پر کوئی پابندی نہیں لگائی اور نہ ہی کسی کے آزادی اظہار کے حق کو سلب کیا ہے

Photo: INN
تصویر:آئی این این

 وزیر دفاع اور سینئر بی جے پی لیڈر راج ناتھ سنگھ نےاتوار کو کانگریس کو جواب دیتے ہوئےکہا کہ آزادی صحافت کی خلاف ورزی کاالزام لگانے والے یہ بھول جاتے ہیں کہ بی جے پی کی حکومتوں نے کبھی بھی کسی میڈیا تنظیم پر کوئی پابندی نہیں لگائی اور نہ ہی کسی کے آزادی اظہار کے حق کو سلب کیا ہے۔ آر ایس ایس سے وابستہ ہفتہ وار ’پنچ جنیہ‘کی طرف سے منعقد ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ نے کہاکہ ملک میں آزادی اظہار کو لے کر ایک بار پھر بحث شروع ہو گئی ہے۔
راج ناتھ سنگھ نےکانگریس کو نشانہ بنایا
 کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئےبھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کےسینئرلیڈرنےکہاکہ سب سےپرانی پارٹی کی پوری تاریخ ہر طرح کی آزادیوں کی خلاف ورزی کے واقعات سے بھری پڑی ہے۔ انہوں نےکہا کہ کانگریس حکومت نےآزادی اظہار کو روکنے کے لیے آئین میںترمیم بھی کی تھی۔جو لوگ شیشے کے گھروں میں رہتے ہیں انہیں دوسروں پر پتھر نہیں پھینکناچاہیے۔ سنگھ نے اس بات پر بھی زور دیاکہ میڈیاجمہوریت کا چوتھا ستون ہے اور اس کی آزادی ’’ایک مضبوط اور متحرک جمہوریت کے لیے بہت اہم ہے۔‘‘
اٹل اور پی ایم مودی کی حکومت میں میڈیا پر پابندی نہیں تھی
 وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےکہا کہ’’آج جو لوگ میڈیا کی آزادی کی خلاف ورزی کا الزام لگا رہے ہیں وہ بھول جاتے ہیں کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی حکومت ہو یا وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت، انہوں نےکبھی کسی میڈیا ہاؤس پر پابندی نہیں لگائی اور نہ ہی کسی کی کٹوتی کی۔ اور نہ ہی آزادی اظہار رائے کے حق کی کسی بھی طرح خلاف ورزی کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK