Inquilab Logo Happiest Places to Work

شمالی کوریا کا انتہائی اہم تجربہ کرنے کا دعویٰ

Updated: December 10, 2019, 2:16 PM IST | North Korea

شمالی کوریا کے ذرائع ابلاغ نےدعویٰ کیا ہے کہ پیانگ یانگ نے سوہائے سیٹیلائٹ لانچنگ گراؤنڈ پر انتہائی اہم تجربہ کیا ہے

(کم جانگ ان (تصویر: آئی نیکسٹ
(کم جانگ ان (تصویر: آئی نیکسٹ

پیانگ یانگ : شمالی کوریا کے ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ پیانگ یانگ نے سوہائے سیٹیلائٹ لانچنگ گراؤنڈ پر انتہائی اہم تجربہ کیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارےسی این این نےشمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کورین سینٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ تجربے کے نتائج انتہائی مثبت آئے ہیں جبکہ اس تجربے کی اہمیت بھی بہت زیادہ ہے کیوں کہ اس سے شمالی کوریا کی اسٹریٹجک پوزیشن میں مستقبل قریب میں انتہائی تبدیلی رونما ہوگی۔ تاہم سرکاری خبر رساں ادارے نے یہ واضح نہیں کیا کہ اصل میں تجربہ کیا تھا اور اس سے کس طرح شمالی کوریا کی اسٹریٹجک پوزیشن میں تبدیلی آ سکتی ہے۔ رواں ماہ کے آغازمیں پیانگ یانگ نے متنبہ کیا تھا کہ وہ رواں برس امریکہ کو ’کرسمس پرتحفہ‘ پیش کرے گا تاہم یہ تحفہ کیا ہو سکتا ہے وہ امریکہ اور شمالی کوریا میں جاری مذاکرات کی سمت کے تعین پر منحصر ہوگا۔ واشنگٹن اور پیانگ یانگ میں جوہری تخفیف کے حوالے سے سنیچرکو اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے سفیر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ جوہری تخفیف کا معاملہ اب امریکہ کےساتھ مذاکرات میں شامل نہیں ہے۔ انہوں نے اسے امریکہ کی اندرونی سیاست میں کامیابی کیلئے استعمال کیا جانے والا موضوع بتایا۔ شمالی کوریا کے سفیر کیم سونگ کا کہنا تھا کہ اب ہمیں امریکہ سے طویل مذاکرات کرنے کی ضرورت نہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK