• Mon, 20 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ملک میں غیر قانونی طور پر کرپٹو سروسیز فراہم کرنے والی۲۵؍ غیر ملکی کمپنیوں کو نوٹس

Updated: October 01, 2025, 10:08 PM IST | New Delhi

فائنانشل انٹیلی جنس یونٹ نے ملک میں غیر قانونی طور پر کرپٹو خدمات فراہم کرنے والی۲۵؍ غیر ملکی کمپنیوں کو منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت نوٹس جاری کیا ہے۔

Crypto Currency.Photo:INN
کرپٹو کرنسی۔ تصویر:آئی این این

فائنانشل انٹیلی جنس یونٹ نے ملک میں غیر قانونی طور پر کرپٹو خدمات فراہم کرنے والی۲۵؍ غیر ملکی کمپنیوں کو منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت نوٹس جاری کیا ہے۔ وزارت خزانہ نے بدھ کو کہا کہ فائنانشل انٹیلی جنس یونٹ (ایف آئی یو) کے ڈائریکٹر نے ان کمپنیوں کو نوٹس جاری کیا ہے، جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ ہندوستان میں اپنی ایپس اور ویب سائٹس تک رسائی کو روک دیں۔ ان کمپنیوں نے ملک میں کرپٹو ٹریڈنگ شروع کرنے کے لیے ایف آئی یو کے ساتھ رجسٹر نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:آر بی آئی نے امریکی درآمدی ٹیرف کی وجہ سے ریپو ریٹ میں کمی نہیں کی

ان کمپنیوں میں سب سے زیادہ ۶؍ ہانگ کانگ کی ہیں۔ ان کے نام کوائن کولا، ایچ آئی ٹی، لوکل کوائن سویپ، فیمیکس، چینجلی اور کوائنیکس ہیں۔ اس کے بعد سنگاپور کی ۳؍ کمپنیوں کوائنڈبلیو، ریمیٹانو اور بائٹرو کے نام شامل ہیں۔ سیسلز کی بٹمیکس اور پروبٹ گلوبل، امریکہ کی پیکسفل اور پولونکس اور برٹش ورجن آئیلینڈز کی ایل بینک اور بنگ ایکس کو بھی نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔
دیگر کمپنیوں میں کمبوڈیا کی یوئیون، کوراکاؤ کی بی سی.گیم، سوئزرلینڈ کی یوہولڈر، سینٹ لوسیا کی پرائم ایکس بی ٹی، برٹین کی بی ٹی سی سی لکسٹیسٹین کی ایل سی ایکس اور کمین آئی لینڈز کی زومیکس کو بھی نوٹس دیا گیا ہے۔ لتھوانیا اور برٹش ورجن آئی لینڈز دونوں جگہ سے آپریٹ کرنے والی بی ٹی ایس ای، امریکہ اور برٹین دونوں جگہ سے آپریٹ کرنے والی سی ای ایکس آئی او کے نام بھی۲۵؍ کمپنیوں میں شامل ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اس وقت کرپٹو خدمات فراہم کرنے کے لیے ۵۰؍کمپنیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے  تاہم، بہت سی کمپنیاں بغیر رجسٹریشن کے مارکیٹ میں داخل ہوتی ہیں، اور ایف آئی یو وقتاً فوقتاً ان کے خلاف کارروائی کرتی ہے۔
کرپٹو سروس فراہم کرنے والوں کو مارچ۲۰۲۳ء میں منی لانڈرنگ ایکٹ کے دائرے میں لایا گیا تھا۔ اس میں ملک میں کام کرنے والی تمام کمپنیوں کے لیے رجسٹریشن لازمی کیا گیا ہے، چاہے ان کا ہندوستان میں دفتر نہ ہو۔ وزارت نے خبردار کیا کہ کرپٹو مصنوعات انتہائی خطرناک ہو سکتی ہیں۔ ممکن ہے کہ ان پلیٹ فارمز پر ہونے والے لین دین میں ہونے والے نقصان کی تلافی کے لئے کوئی طریقہ نہ ہو۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK