Inquilab Logo Happiest Places to Work

اب ریاست کے کسی بھی علاقے میں رہنے والے طلبہ کو ۱۱؍ ویں میں داخلہ آئن لائن طریقہ ہی سے ملے گا

Updated: May 09, 2025, 11:24 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

ریاستی محکمہ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ اب پوری ریاست میں جونیئر کالج (۱۱؍ ویں) میں داخلہ آن لائن طریقے سے ہوگا۔ اس کیلئے محکمہ تعلیم نے متعدد تبدیلیوںکےساتھ داخلہ کیلئےایک نئی ویب سائٹ: https://mahafyjcadmissions.in) ) جاری کی ہے

The struggle for admission will begin as soon as the results are announced.
رزلٹ آتے ہی داخلے کی جدوجہد شروع ہو جائے گی

ریاستی محکمہ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ  اب پوری ریاست میں جونیئر کالج (۱۱؍ ویں) میں داخلہ  آن لائن طریقے سے ہوگا۔  اس کیلئے محکمہ تعلیم نے  متعدد تبدیلیوںکےساتھ داخلہ کیلئےایک نئی ویب سائٹ:
  https://mahafyjcadmissions.in) )
جاری کی ہے۔پہلے مرحلہ میں اس ویب سائٹ پر کالجوںکارجسٹریشن کیاجائے گاجبکہ دوسرےمرحلہ میں ۱۹؍مئی سے طلبہ آن لائن ایڈمیشن کیلئے فارم پُرکرسکیں گے۔اب  مہاراشٹر  کے کسی بھی علاقے میں رہنے والے  طلبہ کو فرسٹ ایئر جونیئر کالج (گیارہویں) میں داخلہ کیلئے  آن لائن رجسٹریشن کرنا ہوگا۔ امیدواروں سے درخواست کی فیس ۱۰۰؍ روپے لی جائے گی۔ چونکہ یہ ایک مرکزی عمل (سینٹرلائزڈ پروسس )ہوگا، اس لئے ہر امیدوار کو کم از کم ایک اور زیادہ سے زیادہ ۱۰؍ کالجوں کی ترجیحی فہرست دینی ہوگی، جہاں وہ داخلہ چاہتے ہیں۔
 خیال رہےکہ اب تک ایس ایس سی رزلٹ جاری ہونے سے پہلے ۱۱؍ویں کے آن لائن داخلہ کیلئے ریاستی محکمہ تعلیم کی جانب سے ویب سائٹ جاری کی جاتی تھی۔ جسکے مطابق آن لائن داخلہ کیلئے ۲؍حصےمختص تھے۔پہلے حصہ میں طلبہ کو اپنی ذاتی معلومات جبکہ دوسرے حصہ میں پسند کے کالجوںکی تفصیلات دینی ہوتی تھی لیکن امسال ایس ایس سی کارزلٹ جاری ہونے سے قبل طلبہ کی معلومات پُرکرنے کی سہولت فراہم کرنےکے امکان نہیں دکھائی دے رہےہیں۔اسٹیٹ بورڈ نے امسال ۱۵؍مئی تک ایس ای سی رزلٹ جاری کرنے کااعلان کیاہے جبکہ ۱۱؍ ویںکے داخلہ کیلئے طلبہ کو ۱۹؍مئی سے مذکورہ ویب سائٹ کی سہولت مہیا کروائی جائے گی۔  
 ابھی تک ایف وائی جے سی کا سینٹرلائزڈ ایڈمیشن پروسس ( سی اے پی) ممبئی میٹروپولیٹن ریجن ، پونے پمپری چنچوڑ، ناگپور، ناسک اور امرائوتی تک محدود تھا لیکن اب دیگر ڈویژنوںمیں بھی سی اے پی کےتحت داخلہ دیا جائے گا۔ ریاست میں پہلی بار مکمل طور پر آن لائن داخلہ کیاجائےگا۔ یہ فیصلہ عمل میں یکسانیت اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے لیا گیا ہے۔سی اے پی کا پہلا مرحلہ ۱۹؍ مئی سے شروع ہوگا، جس میں امیدوار  اپنی تفصیل رجسٹر کریں گے۔اس میں ۱۰؍ویں  میں حاصل کردہ نمبر بھی شامل ہے۔ دوسرے مرحلے میں، طلبہ کو اپنی ترجیح کے مطابق کالجوںکی فہرست درج کرنی ہوگی، جس کے بعد میرٹ کی بنیاد پر نشستیں الاٹ کی جائیں گی۔اگر کوئی طالب علم ریگولر راؤنڈز کے دوران اپنے پہلے ترجیحی کالج میں سیٹ حاصل کرتا ہے لیکن اس کی تصدیق کرنے میں ناکام رہتا ہے، تو اسے بعد کے داخلہ راؤنڈ میں حصہ لینے سے روک دیا جائے گا۔ داخلوں کے ۴؍ باقاعدہ راؤنڈ کے بعد، ایک خصوصی ’سب کیلئے کھلا‘ رائونڈ امسال متعارف کروایاگیا ہے ۔ اس راؤنڈ میں، کالجوں میں خالی سیٹیں طلبہ کیلئے آن لائن دکھائی جائیں گی کہ وہ ایک مخصوص وقت کے اندر فوری طور پر درخواست دے سکیں ۔  اگر دستیاب سیٹوں سے زیادہ طلبہ درخواست دیتے ہیں، تو میرٹ کی بنیاد پر الاٹمنٹ ہوگا۔ اگر کم طلبہ درخواست دیتے ہیں تو تمام درخواست دہندگان کو داخلہ دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK