Inquilab Logo

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ۵۰؍ لاکھ کے پار ہوئی

Updated: September 17, 2020, 7:34 AM IST | Agency | New Delhi

ایک دن میں ۹۰؍ ہزار سے زائد مریض ،ریکارڈ ۱۲۹۰؍ اموات، ۱۱؍ دن میں ۱۰؍ لاکھ مریضوں کااضافہ

coronavirus india - Pic : PTI
کورونا وائرس انڈیا ۔ تصویر : پی ٹی آئی

ملک میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ  اس خطرناک وبا  سے نجات پانے والوں کی تعداد بھی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ایک جانب جہاںکورونا کے متاثرین کی تعداد ۵۰؍ لاکھ پار کرگئی وہیں ایک دن میں ۹۰؍ ہزار سے زیادہ معاملے سامنے آئے۔اس ددرمیان ایک اچھی خبر یہ ہے کہ گزشتہ۲۴؍ گھنٹوں کے دوران۸۲؍ ہزار سے زیادہ افراد وبا  سے شفایاب ہوئے۔ ملک میں ایک دن میں کورونا سے شفایاب  ہونے والوں کی یہ ریکارڈ تعداد ہے  تاہم افسوس کی بات یہ ہے کہ اسی عرصہ کے دوران ریکارڈ۱۲۹۰؍ کورونا مریضوں کی موت بھی ہوئی ہے۔
 مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے  بدھ کو جاری  تازہ ترین  اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ۲۴؍ گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کو مات دینے والوں کی تعداد ۸۲؍ ہزار۹۶۱؍ سے بڑھ کر مجموعی تعداد ۳۹؍ لاکھ، ۴۲؍ ہزار ۳۶۱؍  ہوگئی جبکہ۱۲۹۰؍متاثرہ افراد فوت ہوگئے جس سے مہلوکین کی تعداد بڑھ کر۸۲؍ ہزار  ہوگئی۔
 اسی عرصہ کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے مزید ۹۰؍ ہزار ۱۲۳؍  نئے معاملے سامنے آئے جس کی وجہ سے متاثرین کی مجموعی تعداد۵۰؍ لاکھ ۲۰؍ ہزار۳۶۰؍ ہوگئی۔ٹھیک ہونے والوں کے مقابلے میں کورونا کے نئے معاملے زیادہ ہونے سے ایکٹیو معاملات میں۵۸۷۲؍کے اضافہ سے مجموعی  تعداد ۹؍ لاکھ ۹۵؍ ہزار۹۳۳؍ ہوگئی ۔افسوس کہ بات یہ ہے کہ کورونا کے سلسلے میں روزانہ کوئی نہ کوئی ریکارڈ بن رہا ہے اور ہر روز بڑی تعداد میں انفیکشن کے معاملے سامنے آنے کی وجہ سے متا ثرین کی تعداد۴۰؍ سے۵۰؍ لاکھ پہنچنے میں محض۱۱؍ دن لگے۔ اسی طرح ملک میں  انفیکشن پھیلنے کے بعد صرف ۹؍ دن میں۱۰؍ ہزار مریضوں کی موت ہوئی اور اس طرح یہ تعداد۷۰؍ ہزار سے بڑھ کر۸۰؍ ہزار کے پار پہنچ گئی۔کووڈ۱۹؍ ملک میں کیسے بے تحاشا پھیلا ہے، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف۲؍  ماہ کے اندر ہی۴۰؍ لاکھ لوگوں میں انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK