Inquilab Logo

پوری دنیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی

Updated: June 30, 2020, 7:56 AM IST | Agency | Washington

امریکہ متاثرین اور مہلوکین کے معاملے میں اب بھی سرفہرست،احتیاط نہ کی گئی تودوسری لہر زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے:عالمی ادارہ صحت نے انتباہ دیا

Health Worker - Pic : PTI
ہیلتھ ورکر ۔ تصویر : پی ٹی آئی

عالمی سطح پر کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعدادایک کروڑسے تجاوز کر چکی ہے جبکہ ۵؍ لاکھ ہلاک بھی ہو چکےہیں۔ امریکہ میں متاثرین کی تعداد۲۵؍ لاکھ سے زائد ہو چکی ہےجبکہ روس میں ۱۳؍ لاکھ سےزیادہ ہوچکے ہیں۔ 
دوسری لہر زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے
 کووڈ۱۹؍کےعالمی کیسوں کی تعداد ایک کروڑسے تجاوز کر گئی ہے۔ خبر رساں روئٹرز کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ۷؍ماہ کے دوران اس عالمی وبا کی وجہ سے ہلاک ہونے والوںکی تعداد۵؍لاکھ ہو چکی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس وائرس سے نمٹنے کی خاطر سنجیدگی نہ دکھائی گئی تو اس کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کورونا وائرس سے شدید متاثرہ ممالک میں لاک ڈاؤن میں نرمیاں کی جا رہی ہیں۔ اس وائرس کاپہلا کیس دسمبر ۲۰۱۹ء میںچینی شہر ووہان میں رجسٹر کیا گیا تھا، جس کے بعد سے یہ تمام براعظموں کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔
امریکہ میں وبا کے پھیلاؤ کے باوجود لاک ڈاؤن میں نرمی
 امریکہ میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد ۲۵؍لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے ڈیٹاکےمطابق کئی امریکی ریاستوں میں اس عالمی وبا کی شدت میں بدستور ابتری دیکھی جا رہی ہے۔
  امریکہ میں گزشتہ ۲۴؍گھنٹوںکے دوران۴۳؍ ہزار سے زائد نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ ریاست ہائےمتحدہ امریکہ اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے،جہاں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ ۲۷؍ ہزار۴۵۲؍ہو چکی ہے۔ اس مخدوش صورتحال میں بھی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کی حمایت کر رہے ہیں۔
برازیل میں کورونا وبا کا پھیلاؤ بدستور جاری
 برازیل میں مجموعی انفیکشنز کی تعداد ۱۳؍لاکھ ہو چکی ہےجبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک شدگان کی تعداد ۵۷؍ ہزار ہو چکی ہے۔ اسی طرح ہندوستان میں بھی عالمی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، جہاں مصدقہ کیس ۵؍لاکھ ۳۰؍ہزارکے قریب پہنچ چکےہیں جبکہ۱۶؍ہزار۱۲۴؍  افرادلقمہ اجل بن چکے ہیں۔
پاکستان میں۲؍لاکھ سے زائد متاثرین
 پاکستان میں بھی کورونا وائرس کاشکار ہونے والے افراد کی تعداد ۲؍لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اس عالمی وبا کی وجہ سےمارے جانے والے افراد کی تعداد۴؍ہزار ۱۱۸؍ کے قریب ہے۔گزشتہ ۲۴؍گھنٹوں کے دوران ۴؍ ہزارنئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ اس دوران مزید ۸۳؍ پاکستانی شہری کورونا وائرس سے متاثر ہو کر ہلاک بھی ہوئے ہیں۔
جرمنی میں وبا کا خطرہ ٹلا نہیں: میرکل
 جرمنی میںگزشتہ ۲۴؍گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ۲۵۶؍ئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔اس طرح یورپ کی سب سے بڑی معیشت میں اس عالمی وبا کےباعث مجموعی کیسوں کی تعداد ایک لاکھ ۹۳؍ ہزار ۴۹۹؍ ہو گئی ہے۔
برطانیہ میں ۳؍لاکھ سے زیادہ متاثرین
 برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد۴۳؍ ہزار ۵۱۴؍ ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد۳؍ لاکھ۱۰؍ہزار  ۲۵۰؍ہو چکی ہے۔اسپین میں کورونا کے اب تک۲؍لاکھ  ۹۵؍ہزار۵۴۹؍ مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات ۲۸؍ ہزار۳۴۱؍ہو گئیں۔پیرو میںکورونا وائرس کے باعث۹؍ ہزار۱۳۵؍ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز۲؍لاکھ۷۵؍ ہزار۹۸۹؍رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب میں ایک لاکھ ۷۸؍ہزار متاثرین
 سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات ایک ہزار۵۱۱؍رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ ۷۸؍ ہزار۵۰۴؍ تک جا پہنچی ہے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چندنئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔چین میں کورونا مریضوں کی تعداد۸۳؍ ہزار ۵۰۰؍ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد۴؍ ہزار۶۳۴؍پر رکی ہے۔
چلی میں مرنے والوں کی تعداد ۵؍ ہزار
 چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد۵؍ہزار۳۴۷؍ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز۲؍ لاکھ۶۷؍ہزار۷۶۶؍ہو گئے۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وبا سےمجموعی اموات ۳۴؍ ہزار۷۱۶؍ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز ۲؍لاکھ ۴۰؍ہزار ۱۳۶؍ رپورٹ ہوئے ہیں۔
 ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد ۱۰؍ہزار۳۶۴؍ ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز۲؍لاکھ ۲۰؍ہزار ۱۸۰؍ ہو گئے۔میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد ۲۶؍ہزار۳۸۱؍ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز۲؍لاکھ ۱۲؍ ہزار۸۰۲؍ ہو گئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK