• Wed, 22 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان نے افغانستان سے تعلقات بڑھانے کیلئے سفارتخانےکے مشن کو وسعت دی

Updated: October 21, 2025, 10:18 PM IST | New Delhi

ہندوستان نے افغانستان سے تعلقات بڑھانے کیلئے اپنے سفارتخانےکے مشن کو وسعت دی، دونوں ممالک نے تجارتی اورمعاشی تعلقات کو بہتر بنانے پر رضامندی ظاہر کی، خصوصاً فضائی تجارتی راہداری بحال کرنے پر اتفاق کیا۔

Afghanistan`s Foreign Minister Amir Khan Muttaqi and Indian External Affairs Minister S Jaishankar. Photo: INN
افغانستان کے وزیر خارجہ عامر خان متقی اور ہندوستان کے امور خارجہ کے وزیر ایس جے شنکر۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان نے افغانستان سے تعلقات بڑھانے کیلئے اپنے سفارتخانے کو فعال کردیا، دونوں ممالک نے تجارتی اورمعاشی تعلقات کو بہتر بنانے پر رضامندی ظاہر کی، خصوصاً فضائی تجارتی راہداری بحال کرنے پر اتفاق کیا۔یہ پیش رفت افغانستان کے وزیر خارجہ عامر خان متقی  کے ہندوستان کے دورے بعد ہوئی۔ وزارت خارجہ کے مطابق، ’’حالیہ دورے کے دوران اعلان کردہ فیصلے کے مطابق، حکومت کابل میں ہندوستانی تکنیکی مشن کی حیثیت کو فوری طور پر افغانستان میں ہندوستانی سفارتخانے کی حیثیت میں بحال کر رہی ہے۔ یہ فیصلہ باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں افغان فریق کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کے بعد لیا گیا۔مزید یہ کہ سفارتخانہ افغانستان کی جامع ترقی، بشری امداد، اور صلاحیت کی تعمیر کی کوششوں میں ہندوستان کے حصے کو بڑھائے گی۔

یہ بھی پڑھئے: پاک افغان امن معاہدہ: جھڑپوں کے خاتمے اور سرحد پار تجارت بحال ہونے کی اُمید

واضح رہے کہ اگست۲۰۲۱ء میں طالبان کی اقتدار سنبھالنے کے بعد ہندوستان نے چار سال قبل کابل سے اپنے اہلکاروں کو واپس بلایا تھا۔تاہم ۲۰۲۲ء میں، افغان دارالحکومت میں ایک ’’تکنیکی ٹیم‘‘ تعینات کی گئی تھی، جسے اب مکمل سفارتخانے کی حیثیت دے دی گئی ہے۔اس کے علاوہ، دونوں فریقوں نے تجارتی و معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے، خاص طور پر کان کنی کے شعبے میں، اور براہ راست تجارت کو آسان بنانے کے لیے ہوائی تجارتی راہداری بحال کرنے پر بھی اتفاق کیا تھا۔ متقی نے یہ بھی اعلان کیا کہ ان کی حکومت ایران کے چابہار بندرگاہ کے ذریعے ہند افغان تجارت کی حمایت کرے گی۔

یہ بھی پڑھئے: افغان-پاک جنگ بندی میں ثالثی پر ترکی اور قطر کی پزیرائی

دریں اثناء نئی دہلی نے افغانستان میں چھ منصوبوں کی حمایت کا عہد کیا ہے، جن میں کابل کے بگرامی ضلع میں۳۰؍ بستروں والااسپتال تعمیر کرنا شامل ہے، اور افغان عوام کو خوراک کی امداد دوبارہ شروع کی ہے۔۲۰۲۱ء سے پہلے، ہندوستان پورے افغانستان  میں بجلی اور پانی سے لے کر تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال تک کے شعبوں کا احاطہ کرتے ہوئے۵۰۰؍ سے زیادہ ترقیاتی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو انجام دے رہا  تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK