اسنیکس کے تعلق سے اکثر منفی تبصرے سننے کو ملتے ہیں مگر کیا واقعی اسنیکس صحت کیلئے نقصاندہ ہیں؟ اسکا جواب اس پر منحصر ہے کہ آپ اسنیکس میں کیا اور کتنا کھاتے ہیں۔
اسنیکس کے تعلق سے اکثر منفی تبصرے سننے کو ملتے ہیں مگر کیا واقعی اسنیکس صحت کیلئے نقصاندہ ہیں؟ اسکا جواب اس پر منحصر ہے کہ آپ اسنیکس میں کیا اور کتنا کھاتے ہیں۔ آج اس کالم میں اس بارے میں تفصیل سے سمجھتے ہیں:
جب اسنیکس صحت کیلئے مفید ہوں
صحت بخش اسنیکس انسانی جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں۔ اوور ایٹنگ سے بچانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ وزن کنٹرول کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔
صحت بخش اسنیکس
٭مٹھی بھر خشک میوہ جات
٭یوگٹ پھلوں کے ساتھ
٭سبزیوں کے ساتھ ہمس
٭ہول گرین کریکرز
جب اسنیکس مضر صحت ہوں
ٹی وی، موبائل فون دیکھتے ہوئے یا بوریت محسوس ہونے پر اسنیکس کھانے سے انسانی جسم میں کیلوریز کا اضافہ ہوتا ہے۔ شوگر کی سطح بڑھتی ہے۔ اس کے علاوہ وزن بھی بڑھتا ہے۔
وہ اسنیکس جن کا استعمال محدود کرنا چاہئے
٭چپس ٭سوئٹس
٭شوگر والے مشروبات ٭انسٹنٹ نوڈلز
اسنیکس صحت بخش ثابت ہوسکتے ہیں اگر
٭ بھوک محسوس ہونے کے بعد ہی اسنیکس کھانا چاہئے، بوریت محسوس ہونے پر نہیں۔
٭ گھر یا دفتر میں صحت بخش اسنیکس رکھنا چاہئے تاکہ بھوک محسوس ہونے پر کھا سکیں۔
خلاصہ
اسنیکس انسانی صحت کے دشمن نہیں ہیں۔ صحت بخش اسنیکس جسم کو توانائی فراہم کرنے، موڈ بہتر بنانے اور وزن کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔ اس لئے آئندہ صحت بخش اسنیکس کا انتخاب کریں۔