سعودی عرب کے وزیر حج کا کہنا ہے کہ نسک ایپلی کیشن کے صارفین کی تعداد ۴۰؍ ملین سے تجاوز کرگئی ہے۔ مکہ سے دنیا تک کے سلوگن کے تحت جدہ میں۴؍ روزہ حج کانفرنس اور نمائش کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز ہو گیا ہے۔
EPAPER
Updated: November 10, 2025, 4:56 PM IST | Jeddah
سعودی عرب کے وزیر حج کا کہنا ہے کہ نسک ایپلی کیشن کے صارفین کی تعداد ۴۰؍ ملین سے تجاوز کرگئی ہے۔ مکہ سے دنیا تک کے سلوگن کے تحت جدہ میں۴؍ روزہ حج کانفرنس اور نمائش کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز ہو گیا ہے۔
سعودی عرب کے وزیر حج کا کہنا ہے کہ نسک ایپلی کیشن کے صارفین کی تعداد ۴۰؍ ملین سے تجاوز کرگئی ہے۔ مکہ سے دنیا تک کے سلوگن کے تحت جدہ میں۴؍ روزہ حج کانفرنس اور نمائش کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز ہو گیا ہے، اس کانفرنس میں دنیا بھر سے ۲۴۰۰؍ ٹرینیز شریک ہیں۔
نمائش میں طوافہ کمپنیوں اور مکہ مدینہ کے ہوٹلز کے اسٹال خوبصورتی اور دلکشی کا نظارہ پیش کر رہے ہیں، سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ گزشتہ حج سیزن پچھلے ۵۰؍ برسوں میں بہترین تھا۔
انہوں نے بتایا کہ نسک ایپلی کیشن کے صارفین کی تعداد ۴۰؍ ملین سے تجاوز کر کرگئی ہے، نسک ایپلی کیشن اے آئی فیچر کے ذریعے اپنی خدمات کو ترقی کے نئے مرحلے تک لے جائے گی، جس کا مقصد زائرین کےتجربے کو بہت بنانا اور فوری خدمات کی فراہمی ہے۔ جدہ میں یہ نمائش ۱۲؍ نومبر تک جاری رہے گی۔
سعودی عرب میں ایک لاکھ ۴۷؍ ہزار افراد کو روزگار کی فراہمی
سعودی عرب میں ہیومن ریسورسیز ڈیولپمنٹ فنڈ کا کہنا ہے کہ سیاحتی شعبے میں کامیاب حکمت عملی کے تحت سال۲۰۲۰ء سے رواں برس کے نصف تک ایک لاکھ ۴۷؍ ہزار مرد و خواتین کو روزگار فراہم کیا گیا۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترقیاتی فنڈ کا کہنا تھا کہ سیاحتی شعبے میں قومی افرادی قوت کو روزگار فراہم کرنے سے قبل مختلف شعبوں میں ۱۹؍ تربیتی پروگرام شروع کیے گئے جن پر ۸۵۱؍ ملین ریال لاگت آئی۔
رپورٹس کے مطابق تربیتی پروگراموں کا مقصد۸؍ ہزارسے زیادہ ہنرمندوں کو جدید تربیت فراہم کرتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا۔ سعودی عرب میں ترقیاتی فنڈ کے تربیتی پروگراموں کا مقصد سیاحتی شعبے کو بااختیار بنانے تھا۔۲۲؍ پروفیشنل کورسیز ڈجیٹل پلیٹ فارم دروب کے ذریعے متعارف کروائے گئے۔
یہ بھی پڑھئے:دہلی: فضائی آلودگی کے خلاف عوام کا احتجاج، آلودگی پرفوری اقدامات کا مطالبہ
رپورٹس کے مطابق تربیتی پروگراموں کے ذریعے ملازمتوں کی شرح میں ۷۵؍ فیصد اضافہ ہوا جو ان پروگرامز کی کامیابی کی دلیل ہیں۔ سیاحتی شعبے میں سعودائزیشن پروگرام کے تحت اداروں کو کارکنوں کی اجرت کی مد میں ۵۰؍ فیصد امداد فراہم کی گئی جبکہ ماہانہ ۳؍ ہزارریال فی کارکن کے حساب سے ادا کی گئی۔