Inquilab Logo Happiest Places to Work

جتیندر اوہاڑ کی سالگرہ پر طلبہ کو کمپیوٹرس، لیپ ٹاپ، خواتین کو سلائی مشین اورسماجی کارکنان کو ایوارڈ

Updated: August 07, 2025, 1:11 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

راشٹر وادی کانگریس پارٹی (شرد پوار) کے جنرل سیکریٹری، ترجمان اور ممبرا کلوا حلقے سے رُکن اسمبلی ڈاکٹر جتیندر اوہاڑ کی سالگرہ پر تھانے کلوا ممبرا میں مختلف سماجی اور تعلیمی کام انجام دیئے گئے تاکہ سالگرہ منانا محض رسم نہ رہے اور اس دن کوخصوصی طور پر یادگار بنایا جائے۔

From left to right: Ashraf (Shanu) Pathan, Bablu Shimna, Imtiaz Vinoo, MLA Jitendra Uhar, Shamim Khan, Shoaib Khan, Maulana Azhar Siddiqui and Rafiq Mulla. Photo: INN
بائیں سے دائیں: اشرف (شانو) پٹھان، ببلو شیمنا، امتیاز ونو، رکن اسمبلی جتیندر اوہاڑ ،شمیم خان ، شعیب خان ،مولانا اظہر صدیقی اور رفیق ملا۔ تصویر: آئی این این

راشٹر وادی کانگریس پارٹی (شرد پوار) کے جنرل سیکریٹری، ترجمان اور ممبرا کلوا حلقے سے رُکن اسمبلی ڈاکٹر جتیندر اوہاڑ کی سالگرہ پر تھانے کلوا ممبرا میں مختلف سماجی اور تعلیمی کام انجام دیئے گئے تاکہ سالگرہ منانا محض رسم نہ رہے اور اس دن کوخصوصی طور پر یادگار بنایا جائے۔  یہ سالگرہ جتیندر اوہاڑ کے رفقائے کار، کارکنان اور حامی کسی تہوار کی طرح مناتے ہیں۔ اس دن تھانے تا ممبرا پورا شہر جنم دِن کی مبارکباد کے بینر اور ہورڈنگس سے ڈھک جاتا ہے۔ اس سلسلے میں ۵؍ اگست کو گڈکری ہال، تھانے میں اسکولی طلبہ کے مقابلے منعقد کئے گئے اور کامیاب طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔
  سالگرہ ہی کی مناسبت سے این سی پی لیڈر و مقامی صدر شمیم احمد خان کی وساطت سے معذوروں  میں ۶؍ وہیل چیئر، ۴۰؍ بیساکھیاں، خواتین میں ۷؍ سلائی مشین، طلبہ میں ۲؍ ہزار بیاض، ۲؍ ہزار کمپاس باکس، ۲؍ ہزار اسکول بیگ اور بارہویں و دسویں میں ٹاپ کرنے والے تین تین طلبہ کو کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، دیگر ۱۰؍ ٹاپرس کو موبائل فون، ۳۰۰؍ غریب  یا یتیم طلبہ کو فیس کیلئے ۳؍ ہزار روپے کا چیک، ۴۰؍ خواتین کو ڈریس نیز راشن دیا گیا جبکہ دانتوں کا مفت چیک اپ اور علاج، راشن کارڈ، سینئر سیٹزن کارڈ، انکم سرٹیفکیٹ اور ڈومیسائل سرٹیفکیٹ یا اس سے متعلق درستگی میں مدد دی گئی۔ اس کے علاوہ شہر کے تعلیمی و طبی شعبوں کی ۷؍ شخصیات کوایم ایل اے جتیندر اوہاڑ کے ہاتھوں ایوارڈ سے نوازا گیا جن میں بی ڈی آئی ٹی کے چیئرمین شمیم اختر، ڈاکٹر اسد اللہ خان، پٹیل اردو ہائی اسکول کے سی ای او عثمانی شیخانی اور سبکدوش معلم اسرائیل خان، سبکدوش ہیڈ ماسٹر سید زاہد علی، حکیم اجمل خان اسپتال کی میڈیکل انچارج ڈاکٹر شرمین ڈینگا اور معذوروں کیلئے خدمات انجام دینے والے محمد یوسف فارق خان شامل تھے۔ 
  اس موقع پر جتیندراوہاڑ نے کہا کہ یہ عوام کی محبت اور حمایت ہے جس کی وجہ سے میں چار چار مرتبہ جیت کر آیا ہوں۔ا نہوں نے یہ بھی کہاکہ میں سالگرہ منانے پر یقین نہیں رکھتا اس لئے اس دن کیک ، آتش بازی کرنےسے کارکنان کو منع کرتا ہوں تاہم اس دن یہ جو فلاحی کام ہوتے ہیں اس سے لوگوں کی دعائیں ملتی ہیں، میں یہی چاہتا ہوں اور یہی  بات  ہے جو ہمیشہ میرے بُرے وقت میں کام آتی ہے۔
  مقامی صدر شمیم خان نے بتایا کہ ہم پچھلے کئی برسوں سے اوہاڑ صاحب کی سالگرہ اسی طرح نہایت سادگی سے تعلیمی، طبی اور سماجی خدمت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی اور غریبوں کی مدد کے ذریعہ مناتے ہیں۔
  شمیم خان نے کہا کہ اوہاڑ صاحب کی محبت میں یہاں لوگ صبح سے بیٹھے ہیں اور سابقہ الیکشن میں بھی ہم نے دیکھا کہ لوگوں نے کتنے شاندار طریقے سے اوہاڈ صاحب کو کامیابی دلوائی۔ 
 اس دوران سابق کارپوریٹر اسلم انصاری نے ایم آئی ایم سے اور کئی پارٹیوں کے کارکنان نے جتیندر اوہاڑ کے ہاتھوں این سی پی (شرد) میں شمولیت اختیار کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK